قومی

Mohammad Ali Jauhar University no Bulldozer Action: جوہر یونیورسٹی پر نہیں چلے گا بلڈوزر، ڈی ایم کے حکم پر روک

اتر پردیش کے رام پورواقع محمد علی جوہریونیورسٹی کوبڑی قانونی راحت ملی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف مجوزہ کارروائی پرفی الحال عبوری روک لگا دی گئی ہے۔ مراد آباد منڈل کے کمشنرنے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) رام پورکے حکم پرعبوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد فی الحال یونیورسٹی کے خلاف بلڈوزرکارروائی نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، کمشنرکے اس فیصلے کے بعد یونیورسٹی کیمپس میں انتظامیہ کی مجوزہ کارروائی آئندہ حکم تک مؤخررہے گی۔

معاملے کی آئندہ سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے اورقانونی نکات پرغورکرنے کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ اس معاملے کی سماعت پیرکوہونی تھی، تاہم عدالتی تعطیل (کنڈولینس) کے باعث عدالت میں ہڑتال رہے گی، جس کے سبب سماعت ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ رام پورڈیولپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) نے محمد علی جوہریونیورسٹی کیمپس میں منظورشدہ نقشے کے بغیرتعمیرکی گئی عمارتوں کے معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے انہدام (مسماری) کا حکم جاری کیا تھا۔ یہ کارروائی اترپردیش اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ، 1973 کی دفعہ 27(1) کے تحت کی گئی ہے، جس میں غیرمجازتعمیرات کومنہدم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم کمشنر کی جانب سے جاری عبوری حکم کے بعد فی الحال یونیورسٹی کوفوری راحت مل گئی ہے اورانتظامیہ آئندہ عدالتی یا انتظامی فیصلے تک کوئی انہدامی کارروائی نہیں کرسکے گی۔

38 عمارتیں بغیرنقشہ منظورکرائے بنائی گئیں

اتھارٹی کی جانچ میں دعویٰ کیا گیا کہ یونیورسٹی احاطے میں بنی 38 عمارتیں بغیرنقشہ کے منظوری کے تیارکئے گئے ہیں۔ اسی بنیاد پریونیورسٹی انتظامیہ کونوٹس جاری کرکے 15 دنوں کے اندران تعمیرات کوخود ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔ نوٹس میں واضح کیا گیا تھا کہ طے وقت کے اندرکارروائی نہیں ہونے پرضلع انتظامیہ اپنی سطح پرانہدامی کارروائی کے عمل کوشروع کرے گا۔

آئندہ سماعت میں سبھی کی نگاہیں مرکوز

حالانکہ اب کمشنرکی طرف سے عبوری روک لگائے جانے کے بعد انتظامی کارروائی فی الحال رک گئی ہے۔ ایسے میں اب اس پورے معاملے پرسبھی کی نگاہیں آئندہ سماعت اورکمشنرکے آخری فیصلے پرمرکوزہیں۔ جوہر یونیورسٹی کا یہ معاملہ ایک بڑے سیاسی تنازعہ کا موضوع بن گیا ہے، جہاں اپوزیشن کے لیڈران حکومت پرحملہ آور ہیں۔ وہیں ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ کارروائی عمارتوں کی تعمیرات کے ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی پرمبنی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

4 hours ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

4 hours ago