قومی

Modi Story: جب پی ایم مودی نے ہندوستانی صنعت کاروں کے ساتھ  مل کر کی سرمایہ کاری کی اپیل

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ جاپان کئی لحاظ سے خاص تھا۔ ان کا جاپان سے تعلق آج کا نہیں ہے لیکن جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے جاپان کا دورہ بھی کیا تھا جو اب مضبوط شراکت داری کی مثال بن چکا ہے۔ اپنے دور اقتدار کے دوران، پی ایم مودی نے جاپان کی قیادت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ترقی کے کئی اہم نظریات کو اپنایا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’مودی اسٹوری‘ نامی اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی، اس میں صنعتکار بابا کلیانی نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جو اس دورے کے دوران ہوا تھا۔ پی ایم مودی نے ہندوستانی صنعت کاروں کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 300 سے زائد جاپانی کاروباری سربراہوں سے ملاقات کی تھی۔

کلیانی کے مطابق، انہوں نے ہندوستانی ٹیم پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور جاپانی تاجروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیں تاکہ جاپانی تاجروں میں اعتماد پیدا ہو۔

انہوں نے کہا، ’’تب سی ایم نریندر مودی نے سمجھا کہ جاپانی ثقافت میں اجتماعی کوششوں کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ جب جاپانی تاجروں نے ہندوستانی ٹیم کو متحد دیکھا تو یہ ایک طاقتور پیغام گیا۔‘‘

یہ واقعہ پی ایم مودی کی ثقافتی حساسیت اور عالمی سطح پر ہندوستان کے مفادات کو فروغ دینے کے ان کے فعال وژن کی ایک اور مثال ہے۔ پی ایم مودی آج بھی مختلف ممالک کی ثقافت کو گہرائی سے سمجھتے ہیں۔ وہ جس ملک کا دورہ کرتے ہیں، اس کی ثقافت میں رنگے نظر آتے ہیں۔

فی الحال پی ایم مودی جاپان کا دورہ مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے جاپان میں مختلف میٹنگز میں شرکت کی۔ ان کے دورے کے دوران ہندوستان اور جاپان کے درمیان کئی شعبوں میں شراکت داری کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے، جیسے کہ آنے والے پانچ سالوں میں پانچ لاکھ کاریگر دونوں ملکوں میں روزگار کے لیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی چندریان-5 مشن میں ہندوستان اور جاپان مل کر اسے انجام دیں گے اور خلا کی دنیا میں نئی ​​بلندیاں حاصل کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi High Court: کیا طلبہ کو ڈرانا پولیس کا نیا اصول ہے؟ آئیسا کا دہلی پولیس پر حملہ، ہائی کورٹ سے لگائی فریاد

دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا…

3 hours ago

UP News: گورکھپور میں درگا وسرجن کے دوران بڑا حادثہ، ہائی ٹینشن تار کی زد میں آئے لوگ، 3 کی موت، 7 جھلسے

اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی…

3 hours ago