قومی

PM Modi grieves loss of lives in Uttarakhand bus accident: اتراکھنڈ کے الموڑا  میں دردناک بس حادثہ، وزیر اعظم مودی نے افسوس کا کیا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی پراتھنا

اتراکھنڈ کے ضلع الموڑا میں پیش آئے دردناک بس حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ منگل کی صبح بھیکیاسین-وینایک سڑک پر تقریباً 18 مسافروں کو لے جانے والی ایک بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 7 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں وزیر اعظم مودی کے حوالے سے کہا گیا کہ الموڑاضلع میں بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ جن خاندانوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان سے دلی تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی پراتھنا کرتا ہوں۔

اس سے قبل اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھیکیاسین سے رام نگر جا رہی بس کے حادثے کی خبر نہایت دلخراش ہے۔ انہوں نے بھگوان  سے پراتھنا کی کہ مرنے والے کو سورگ میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا جا رہا ہے، جب کہ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مراکز میں ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملے پر مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے اور وہ خود انتظامی افسران سے رابطے میں ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بھیکیاسین-وینایک-جلالی موٹر روڈ پر شیلہ پانی کے قریب پیش آیا۔ بس صبح تقریباً 6 بجے دوارہاٹ سے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ 7 مسافروں کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ مسافر اب بھی بس کے اندر پھنسے ہو سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر محفوظ ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

21 minutes ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

40 minutes ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

1 hour ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

1 hour ago