چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاج گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے۔ اسی دوران جمعہ کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی موجودگی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ ہوئی، جس میں آنے والے دنوں میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انتخابی عمل پر اب اعتماد نہیں رہا۔ راہل گاندھی نے ہریانہ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر بھی سوال اٹھائے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے 7 اور 8 اکتوبر کو گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دفتر تک پہنچنے کی کوشش کی تھی، لیکن پولیس نے انہیں راستے میں ہی روک دیا تھا۔ اب انڈیا اتحاد کے لیڈرؤں نے جمعہ کو کل جماعتی میٹنگ کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راہل گاندھی نے کیا کہا؟
میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا، ’’جواہر لعل نہرو نے ایک بہت مشہور تقریر کی تھی۔ یہ تقریر 14 اگست 1947 کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں کی گئی تھی۔ میں اس کا کچھ حصہ بتانا چاہتا ہوں۔ یہ ہندوستان، پورے ایشیا اور دنیا کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ مشرق میں آزادی کا ایک نیا ستارہ طلوع ہو رہا ہے، ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے اور ایک طویل عرصے سے دیکھا جانے والا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ یہ ستارہ کبھی غروب نہ ہو اور یہ امید کبھی نہ ٹوٹے۔‘‘ انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں جمع ہوئے ہیں۔ وہ ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے کام کاج کے حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کرنے کے لیے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کرنے پہنچے ہیں۔
#WATCH | Delhi: Lok Sabha LoP Rahul Gandhi says, “Jawaharlal Nehru gave a very famous speech. It was given from the Central Hall of Parliament on 14 August 1947. I want to quote a little bit from it. It is a fateful moment for us in India, for all Asia and for the world. A new star rises, the star of freedom in the East, a new hope comes into being, a vision long cherished materializes. May the star never set and that hope never be betrayed…”
INDIA bloc MPs have gathered at the Central Hall of Parliament. They are scheduled to meet President Droupadi Murmu to raise their concerns regarding the functioning of the Election Commission of India.
Source: CPI(M)
— ANI (@ANI) October 9, 2026
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا جوابی حملہ
راہل گاندھی کے بیان کے فوراً بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے لکھا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی مسلسل انتخابات میں کامیابی حاصل کر رہی ہے، جبکہ راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی جانب سے جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال، آسام اور پڈوچیری کے ضمنی انتخابات میں این ڈی اے کی جیت اور حال ہی میں راجستھان اور تریپورہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ عوام نے انڈیا اتحاد کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’عوام کی حمایت کھونے کے بعد یہ جماعتیں ہر شکست کے بعد آئینی اداروں پر سوال اٹھاتی ہیں، لیکن عوام ان کے اصل کردار کو پہچان چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے ایک بار پھر بی جے پی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور پارٹی پر اپنے اٹل اعتماد کا اعادہ کیا ہے۔‘‘ امت شاہ نے اس کامیابی کے لیے مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر مانک ساہا اور پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگاسامی کو دلی مبارک باد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام ریاستی صدور اور پارٹی کے محنتی کارکنوں کو بھی مبارک باد پیش کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
وزیر اعظم مودی نے آسام، مغربی بنگال اور پڈوچیری کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر…
ای روپے کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے دکانداروں کو بینک چارجز سے بچنے…
اتر پردیش میں کانگریس کی نئی تنظیمی حکمت عملی، مسلم ووٹوں، سیٹوں کی تقسیم اور…
مرکزی وزیر داخلہ نے یوم پیدائش پر فون کرکے دی مبارک باد دی، دونوں لیڈروں…
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے پی ہریش نے وزیر داخلہ امت شاہ کے…