بھارت کی قابل تجدید توانائی (Renewable Energy) کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت بڑھ کر 251.5 گیگا واٹ ہو گئی ہے، جو سال 2030 تک مقرر کردہ 500 گیگا واٹ کے ہدف کا آدھے سے بھی زیادہ ہے۔ اس کا اعلان مرکزی وزیر برائے نئی و قابل تجدید توانائی پرہلاد جوشی نے جمعرات کو نئی دہلی میں منعقدہ ’’ریاستی جائزہ اجلاس برائے قابل تجدید توانائی‘‘ کے دوران کیا۔
بھارت سولر ویلیو چین میں خودکفالت کی راہ پر
جوشی نے کہا کہ حکومت 2028 تک مکمل طور پر دیسی سولر ویلیو چین بنانے کے ہدف کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک اب صرف سولر ماڈیولز ہی نہیں بلکہ ویفرز اور اِنگاٹس (ingots) کی مقامی پیداوار کی طرف بھی قدم بڑھا رہا ہے، تاکہ پورا سولر مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم ملک کے اندر ہی تیار کیا جا سکے۔ انھوں نے زور دیا کہ اس اقدام سے نہ صرف درآمدات پر انحصار کم ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری بڑھے گی اور بھارت کو صاف توانائی کے میدان میں ایک عالمی رہنما کی حیثیت حاصل ہوگی۔
ریاستوں کے کردار کی تعریف، ٹیرف میں شفافیت کی ہدایت
مرکزی وزیر نے بھارت کی قابل تجدید توانائی میں پیش رفت کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کا ثمر قرار دیا اور کہا کہ ریاستیں بھی اس شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انھوں نے ریاستوں اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOMs) سے کہا کہ بروقت معاہدے مکمل کیے جائیں، معیاری نظام نافذ کیا جائے اور صارفین کو بہترین ٹیرف کریڈٹ دیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 20 لاکھ خاندان ’’پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا‘‘ سے مستفید ہو چکے ہیں۔
پی ایم-کُسُم اسکیم کا دوسرا مرحلہ 2026 سے ہوگا شروع
جوشی نے کہا کہ ابتدا میں کچھ ہچکچاہٹ کے بعد اب ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ خود PM-KUSUM اسکیم کے تحت اضافی الاٹمنٹ مانگ رہے ہیں، جو اس اسکیم کی مقبولیت اور رفتار کا مظہر ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ موجودہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مارچ 2026 سے دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے اپنے مقررہ وقت سے پانچ سال پہلے ہی غیر فوسل ایندھن سے 50 فیصد بجلی پیدا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے، جو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…