قومی

GOBARdhan Scheme: وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 23,731 کروڑ روپے کی ’گوبردھن‘ اسکیم کو دی منظوری

نئی دہلی: ملک میں صاف توانائی کو فروغ دینے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ’گوبردھن‘ (نیشنل سرکولر بائیو انرجی اسکیم) کو منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم پر مجموعی طور پر 23,731 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ حکومت کا مقصد ہے کہ اس کے ذریعے کمپریسڈ بائیوگیس (CBG) کی گھریلو پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جائے اور اسے ملک کے توانائی ڈھانچے کا اہم حصہ بنایا جائے۔

کسانوں اور دیہی معیشت کو فائدہ

یہ اسکیم مالی سال 2027 سے 2036 تک نافذ رہے گی۔ اس کے تحت کمپریسڈ بائیو گیس کی پیداوار کو تقریباً دس گنا بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس سے دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور کسانوں کو زرعی باقیات، گوبر اور نامیاتی فضلے سے اضافی آمدنی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

سی بی جی کے لیے یقینی منڈی

حکومت نے سی بی جی تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے ’سی بی جی آف ٹیک ایشورنس‘ کا نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ پیداوار کرنے والوں کو اپنی گیس فروخت کرنے کے لیے مستقل اور قابلِ اعتماد بازار میسر آسکے۔ اس کے تحت سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (CGD) کمپنیاں سی بی جی کی خریداری میں اضافہ کریں گی۔ منصوبے کے مطابق مالی سال 2027 میں سی این جی اور پی این جی میں 3 فیصد سی بی جی ملاوٹ کا ہدف رکھا گیا ہے، جسے 2028 میں 4 فیصد اور 2029 کے بعد 5 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔

قیمتوں اور سرمایہ کاری کا تحفظ

حکومت نے سی بی جی کی انتظامی قیمت 2,110 روپے فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (MMBTU) مقرر کی ہے۔ کم از کم دس سال کے لیے قیمتوں کے اس ڈھانچے سے پیداوار کرنے والوں کو آمدنی کا استحکام حاصل ہوگا، جبکہ صارفین کے لیے قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ حکومت کو امید ہے کہ اس فیصلے سے نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور بایو گیس کے شعبے میں نئے منصوبے تیزی سے قائم ہوں گے۔

نئے منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ

اسکیم کے تحت نئی گرین فیلڈ سی بی جی منصوبوں کو فی ٹن یومیہ پیداواری صلاحیت کے حساب سے 2 کروڑ روپے تک کی سرمایہ جاتی امداد دی جائے گی۔ یہ امداد صرف مشینری تک محدود نہیں ہوگی بلکہ خام مال کی فراہمی، نامیاتی کھاد کی تیاری اور دیگر متعلقہ سہولیات بھی اس میں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ موجودہ براؤن فیلڈ منصوبوں کی توسیع، ایم ایس ایم ای شعبے سے وابستہ منصوبوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی، پائپ لائن اور سٹی گیس نیٹ ورک سے رابطے کے لیے مالی تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔ حکومت ضلع سطح پر بائیو گیس کے فروغ کے لیے ’سی بی جی ایکو سسٹم چیلنج فنڈ‘ بھی قائم کرے گی، تاکہ مقامی سطح پر بایو انرجی کے پورے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے اور پائیدار دیہی ترقی کو فروغ ملے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

5 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

5 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

6 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

6 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

7 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

7 hours ago