قومی

Modi Cabinet Meeting Decision Today: مودی حکومت کا ٹرپل دھماکہ، ریہڑی-پٹری سے لے کرریل اورکامن ویلتھ گیمزسے متعلق کابینہ نے لیا بڑا فیصلہ

Modi Cabinet Meeting Decision: گنیش چترتھی کے دن مودی کابینہ نے دو ایسے بڑے فیصلے لئے ہیں، جو سیدھے طور پرعام عوام اورملک کے مستقبل سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک طرف حکومت نے پی ایم سواندھی اسکیم کوسال 2030 تک بڑھاکرریہڑی-پٹری والوں کوبڑی راحت دی ہے۔ وہیں، دوسری طرف، 2030  کامن ویلتھ گیمزکی میزبانی کے لئے بولی لگانے کوبھی منظوری دے دی ہے۔ ان دوفیصلوں کا سیدھا اثرملک کی معیشت اورنوجوانوں پرپڑے گا۔ پی ایم سواندھی کے تحت اب اسٹریٹ وینڈرس کو نہ صرف زیادہ لون ملے گا بلکہ انہیں یوپی آئی-لنکڈ کریڈٹ کارڈ جیسی جدید سہولیات بھی ملیں گی۔ وہیں، کامن ویلتھ گیمزکی میزبانی ملنے سے ہندوستان کوانٹرنیشنل اسٹیج پرایک نئی پہچان ملے گی، ساتھ ہی سیاحت اورروزگارکے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

پی ایم سواندھی اسکیم کی توسیع

وزیراعظم مودی کابینہ نے پی ایم سواندھی یوجنا کی توسیع کرتے ہوئے اس کے کریڈٹ کی مدت کو 31 مارچ، 2030 تک بڑھانے کو منظوری دے دی ہے۔ اس نوتشکیل شدہ منصوبہ کا مقصد 1.15 کروڑ اسٹریٹ وینڈرس کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اسکیم کے تحت اب اسٹریٹ وینڈرس کو پہلی قسط میں 15,000  روپئے اور دوسری قسط میں 25,000 روپئے تک کا اضافہ شدہ کریڈٹ ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے کریڈٹ کی ادائیگی کرنے والے مستفیضین کو یوپی آئی-لنکڈ روپے کریڈٹ کارڈ بھی ملے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف مالی تعاون فراہم کرے گی بلکہ ڈیجیٹل لین دین کو بڑھاوا دے گی، یہ خوراک ورسد کی حفاظت کی تربیت فراہم کرے گا اورگلیوں میں دکانداروں اوران کے خاندانوں کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کوبھی یقینی بنائے گا۔

 کامن ویلتھ گیمز پرفیصلہ

کابینہ نے 2030 کامن ویلتھ گیمزکے لیے بولی لگانے کی تجویزکومنظوری دے دی ہے۔ تجویزمیں میزبان تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے اور بولی قبول ہونے پرگجرات حکومت کو ضروری گرانٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نریندرمودی اسٹیڈیم جیسی عالمی معیارکی سہولیات کی وجہ سے احمد آباد کوایک مثالی میزبان شہرسمجھا جا رہا ہے۔ یہ اس تقریب کا مرکزبن سکتا ہے۔ 72 ممالک کے کھلاڑیوں اورسیاحوں کی آمد سے سیاحت، روزگاراوردیگرکئی شعبوں میں مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ ایونٹ نہ صرف قومی فخرکے احساس میں اضافہ کرے گا بلکہ نوجوانوں کو کھیلوں کوکیریئرکے طورپراپنانے کی ترغیب دے گا۔

ہندوستان کے لئے اہم قدم

مودی کابینہ کے یہ دونوں فیصلے ہندوستان کومعاشی اورسماجی طورپرمضبوط بنانے کی طرف اہم قدم ہیں۔ پی ایم سواندھی اسکیم کی توسیع سے لاکھوں چھوٹے تاجروں کومعاشی تحفظ اوروقارملے گا، جبکہ کامن ویلتھ گیمزکی میزبانی کے لیے بولی لگانا ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدامات ایک جامع ترقیاتی ماڈل کا حصہ ہیں، جونہ صرف غریبوں اورمحروموں کوقومی دھارے میں لاتا ہے بلکہ ملک کوعالمی سطح پرایک بڑے کھلاڑی کے طورپرقائم کرتا ہے۔ یہ سب مل کرایک مضبوط، خودانحصاری اورجدید ہندوستان کی بنیاد رکھیں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

11 minutes ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

21 minutes ago

Russia support India in UN: بہت ہو چکے مغربی ممالک، روس نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ویٹو پاور کی کردی حمایت

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

1 hour ago

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

2 hours ago

Flood situation continues to be grim in Odisha: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ، 70 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…

3 hours ago