قومی

Modi Archive: ’’مانا اندھیرا گھنا ہے، لیکن یارو دیا جلانا کہاں منع ہے…‘‘، وزیر اعظم مودی کے یادگار بیان

نئی دہلی: سال 2025 کے اختتام پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ’مودی آرکائیو‘ اکاؤنٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی وہ حوصلہ افزا تقاریر شیئر کی ہیں، جن میں انہوں نے ملک کے مستقبل، خود اعتمادی اور ملک کی تعمیر کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کیے تھے۔

’مودی آرکائیو‘ نے وزیر اعظم مودی کے چند بیانات کی آڈیو شیئر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، ’’جیسے ہی 2025 ختم ہو رہا ہے، ہم نریندر مودی کے دہائیوں پہلے کہے گئے امید اور عزم سے بھرپور یادگار الفاظ کو ایک بار پھر یاد کرتے ہیں۔‘‘

’مودی آرکائیو‘ کی جانب سے جاری کی گئی 2 منٹ 15 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ میں وزیر اعظم مودی ابتدا میں کہتے ہیں، ’’دوستو! زندگی میں ہمیشہ پُرامید ہونا چاہیے، مایوسی زندگی میں کبھی نہیں آنی چاہیے اور یہ تب ممکن ہوتا ہے جب ہماری سوچ مثبت ہو۔ مثبت سوچ کی طاقت پوری دنیا کو بدل سکتی ہے۔ ہم پوری دنیا کو نہیں بدل سکتے۔ اگر طوفان آ جائے تو ہم سمندر کی لہروں کو نہیں موڑ سکتے ہیں، لیکن جس کشتی میں ہم بیٹھے ہیں اس کی سمت بدل سکتے ہیں، اور اسے بدلنا ہم جاناتے ہیں۔‘‘

ایک اور خطاب میں وزیر اعظم نے کہا، ’’اگر آپ کا دل صاف ہے، اگر آپ کے خیالات میں شفافیت ہے، اگر آپ کے اندر کچھ کر دکھانے کا پختہ ارادہ ہے اور مقابلہ کرنے کی ہمت ہے، تو مجھے یقین ہے کہ آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

’مودی آرکائیو‘ نے اس تقریر کا حصہ بھی شامل کیا ہے جس میں وزیر اعظم نے کہا تھا، ’’جس طرح موسم بدلتا رہتا ہے، اسی طرح زندگی میں بھی نشیب و فراز آتے جاتے رہتے ہیں۔ بادل کبھی آتے ہیں کبھی چلے جاتے ہیں۔ کبھی چاند صاف نظر آتا ہے تو کبھی سورج صاف نظر آتا ہے۔ زندگی میں یہ سب کچھ آتا ہے، لیکن تم اپنے منزل کو پار کرتے رہو، کبھی نہ کبھی کامیابی ملے گی۔‘‘

اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا تھا، ’’تمنا اچھے کام کرنے کی ہونی چاہیے۔ پانے کی تمنا سے کچھ کرنے کی تمنا شاید بہتر نتائج دیتی ہے۔‘‘ ملک کی عوام کو نئی راہ دکھاتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک خطاب میں کہا،
’’کل کیسی تھی آنے والا کل طے نہیں ہوتا۔ آنے والا کل کے لیے  ہماری سوچ کیا ہے، اس کے بنیاد پر آنے والا کل کی تعمیر ہوتی ہے۔ جو گزرے ہوئے کل پر روتے رہتے ہیں، وہ آنے والے کل کو کبھی سجا نہیں سکتے ہیں۔ ہمیں تو مثبت سوچ کے ساتھ آگے چلنا ہے، کوشش کرنی ہے، کبھی نہ کبھی کامیابی ملے گی اور یہ میرا یقین ہے۔‘‘

’مودی آرکائیو‘ نے وزیر اعظم کے ایک شائرانہ انداز کو بھی ان بیانات کی سیریز میں شامل کیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، ’’دوستو! ’’مانا رات اندھیری ہے، اندھیرا گھنا ہے، لیکن یارو دیا جلانا کہاں منع ہے۔ آؤ دوستو دیا جلائیں، جس گھر میں روشنی نہیں ہے، وہاں گھر میں روشنی پہنچائیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Karwan Geeton Ka Neeraj Event: کارواں گیتوں کا… نیرج میں سجے گی نغموں کی محفل، سی ایم ڈی اپیندر رائے کا اہم کردار، کئی معروف شخصیات ہوں گی شریک

’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…

23 minutes ago

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

11 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

11 hours ago