قومی

MNS Leaders beat up a Shopkeeper: ’’مہاراشٹرمیں رہنا ہے تو مراٹھی بولو…‘‘ ایم این ایس لیڈران نے دکاندارکوپیٹا

مہاراشٹرمیں زبان سے متعلق تنازعہ اب ریاست کے باہرسے آئے ہوئے عام لوگوں کے روزمرہ کی زندگی پراثرڈال رہا ہے۔ مہاراشٹرکے میرا بھایندرعلاقے میں مہاراشٹرنونرمان سینا (ایم این ایس) کے لیڈران اورکارکنان کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ اس میں ایم این ایس کے کچھ لوگ مراٹھی نہ بولنے کی وجہ سے دکاندارکے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ دکاندارنے معاملے کی جانکاری میرا روڈ کے کاشی میرا پولیس اسٹیشن میں دی۔ ساتھ ہی ملزمین کے خلاف شکایت درج کرائی۔ دکاندارکو تھپڑ مارتے ہوئے ملزمین نے ویڈیوبھی بنایا، جوسوشل میڈیا پربہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

دکاندارہی پہچان بابولال کھمجی چودھری (48) کے طورپرہوئی۔ بابولال نے پولیس کوبتایا کہ حادثہ گزشتہ منگل کی رات 10:30 بجے کے آس پاس کی ہے۔ کچھ لوگ دکان پرآئے اورپانی کی بوتل مانگی۔ جب دکان کے اتحادیوں نے ان سے ہندی میں بات کی تووہ مشتعل ہوگئے ساتھی ملازمین کوگالی دینے لگے۔ ساتھ ہی اسے مراٹھی میں بولنے کوکہنے لگے۔ ان میں دو لوگ میرے پاس آئے اورکہا کہ جوبھی یہاں کام کرے گا، اسے مراٹھی آنی چاہئے۔ دکاندارنے بتایا کہ سبھی کے کپڑوں پر مہاراشٹرنونرمان سینا (ایم این ایس) کے انتخابی نشان بنے ہوئے تھے۔

دکاندارکوایم این ایس کارکنان نے دی دھمکی

دکاندارنے اس حادثہ کا ویڈیوبھی بنایا۔ دکاندارنے کہا کہ جب ایم این ایس کارکنان کویہ بتایا گیا کہ دکان میں زیادہ ترملازم دوسری ریاستوں سے آتے ہیں اورانہیں مراٹھی نہیں آتی ہے تواس کے جواب میں انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مراٹھی سب کو ضرورآنی چاہئے۔ اسی بات چیت کے دوران ملزمین نے دکاندارسے پوچھا کہ یہ مہاراشٹرہے اوریہاں کون سی زبان بولی جاتی ہے؟ اس کے جواب میں دکاندار نے کہا کہ یہاں سبھی زبان بولی جاتی ہے۔ اتنا سنتے ہی ایم این ایس کے لوگ بھڑک گئے اور دکاندارکے اوپرہاتھ چھوڑدیا اورتھپڑوں کی بارش شروع کردی۔

معاملے پر ایم این ایس نے پیش کی صفائی

ایم این ایس کی طرف سے معاملے پرصفائی پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارے کارکنان دکان پرپانی لینے گئے تھے۔ مگردکاندار بہت گھمنڈی تھا۔ کہہ رہا تھا کہ مہاراشٹرمیں ساری زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اسے لے کرہی اس کی کارکنان سے بحث ہوگئی۔ بہرحال ان تمام الزامات کی جانچ کے بعد ہی حقیقت سامنے آسکے گی، لیکن ایم این ایس کارکنان کی غنڈہ گردی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

1 hour ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

1 hour ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

2 hours ago