قومی

انجو کی طرح پاکستان جا رہی لڑکی جے پور ایئرپورٹ سے گرفتار، انسٹا گرام پر ہوئی تھی دوستی، لاہور میں بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر بنایا یہ بڑا پلان

پاکستان سے ہندوستان آئی سیما حیدر، ہندوستان سے پاکستان گئی الور کی انجو کے بعد راجستھان میں ایک اورایسا ہی معاملہ جمعہ کے روز سامنے آیا۔ سیکر کے شری مادھو پور کی رہنے والی 17 سالہ نابالغ لڑکی اپنے عاشق سے ملنے پاکستان جانے کے لئے جے پور ایئر پورٹ پہنچی۔ ایئرپورٹ پرسی آئی ایس ایف کے جوانوں نے اسے حراست میں لے لیا۔ نابالغ لڑکی کو سی آئی ایس ایف جوانوں نے ایئرپورٹ پولیس کو سونپ دیا۔ پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ لڑکی لاہور میں اپنے عاشق سے ملنے جا رہی تھی۔

ڈی سی پی ایسٹ گیان چند یادو نے بتایا کہ دوپہر کے وقت 2 بجے ایک لڑکی دو لڑکوں کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچی، جہاں اس نے پاکستان کا ٹکٹ مانگا۔ ایئرپورٹ اسٹاف نے پہلے مذاق سمجھا، لیکن اس کے بعد لڑکی نے انہیں بتایا کہ وہ پاکستانی ہے۔ اپنی پھوپھی کے ساتھ تین سال پہلے ہندوستان آئی تھی۔ وہ سیکرکے شری مادھوپورمیں رہ رہی تھی۔ کچھ دن پہلے اس کا پھوپھی سے جھگڑا ہوگیا۔ اس کے بعد وہ جمعہ کے روز صبح بس سے جے پور پہنچ گئی۔

بس میں ملے دو لڑکے، ایئر پورٹ چھوڑنے آگئے

لڑکی کے ساتھ موجود دونوں لڑکوں نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ لڑکی جس بس میں تھی، وہ بھی اسی بس میں بیٹھے تھے۔ بس میں ان کی لڑکی سے بات ہوئی۔ وہ اسے چھوڑنے کے لئے ایئرپورٹ تک پہنچ گئے۔ ڈی سی پی ایسٹ گیان چند کے مطابق، لڑکی نے پہلے بتایا کہ وہ لاہور کے پاس اسلام آباد کی رہنے والی ہے۔ اس کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں کو بلاکر لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پوچھ گچھ میں سامنے آیا کہ لڑکی سیکر کے شری مادھو پور کی رہنے والی ہے۔ تقریباً ایک سال پہلے انسٹا گرام پر اس کی دوستی لاہور کے نوجوان اسلم لاہوری سے ہوئی تھی۔ لڑکی نے بتایا کہ میرے اسکول کی دوسری لڑکیوں سے بھی اسلم کی دوستی ہے۔ اسلم نے لڑکی کو جھانسہ دیا اور سکھایا کہ ایئرپورٹ پر جاکر اسے کیا بولنا ہے۔ لڑکی کا موبائل سیز کردیا گیا ہے۔ لڑکی کے موبائل کو چیک کیا جائے گا۔ لڑکی کے گھروالوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ انہیں بھی پتہ نہیں ہے کہ ان کی لڑکی کسی لڑکے سے ملنے کے لئے پاکستان جا رہی تھی۔

پولیس نے بتایا ہنی ٹریپ کا معاملہ

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ہنی ٹریپ کا معاملہ لگتا ہے۔ لڑکی کا ملزم لڑکے نے برین واش کیا تھا۔ لڑکی نے پوچھ گچھ میں بتایا ہے کہ اس کی دیگر دوست بھی انسٹا گرام پر اسلم لاہوری کے ساتھ باتیں کرتی ہیں۔ ایسے میں پولیس لڑکی کے موبائل فون سے اسلم کا انسٹا گرام اکاؤنٹ چیک کر رہی ہے۔ پتہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ہندوستان کی کتنی لڑکیوں سے رابطے میں تھا۔

لڑکی 250 روپئے لے کر پہنچی ایئر پورٹ

اے ٹی ایس اور آئی بی کے سینئر افسر بھی ایئرپورٹ تھانے پہنچے۔ انہوں نے بھی لڑکی سے پوچھ گچھ کی۔ لڑکی کے پاس پولیس کو 250 روپئے ملے ہیں۔ وہیں، سیکر ایس پی کرن شرما نے بتایا کہ لڑکی نے نانگل ناتھوسرگاؤں کا ذکرکیا ہے، لیکن جب مقامی پولیس نے پوچھ گچھ کی تو گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ انہیں اس کے بارے میں جانکاری نہیں ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

7 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

8 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

9 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

10 hours ago