کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے وزیر وجے شاہ کے خلاف ہائی کورٹ نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے قبائلی امورکے وزیروجے شاہ، کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازعہ بیان دے کرتنازعات میں گھرگئے ہیں۔ ایک طرف سوشل میڈیا پرانہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہیں، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کے بیان پرازخود نوٹس لیا ہے۔ عدالت نے ایم پی کے ڈی جی پی کووجے شاہ کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا ہے۔ وجے شاہ کے متنازعہ بیان پرہائی کورٹ کی جسٹس اتل شری دھرن کی ڈویژن بینچ نے حکم دیا ہے کہ وزیروجے شاہ پرچارگھنٹے کے اندرایف آئی آردرج ہو۔ جمعرات کی صبح پہلے اسی معاملے کی سماعت کریں گے۔ ایف آئی آرہرحال میں درج ہوجانی چاہئے۔ عدالت نے اس بابت ایڈوکیٹ جنرل پرشانت سنگھ کوہدایات دی گئی ہیں۔
‘وجے شاہ پرملک سے غداری کا معاملہ درج ہو’
واضح رہے کہ وزیروجے شاہ کے بیان سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ بدھ (14 مئی) کوکانگریس کے ریاستی صدرجیتوپٹواری سمیت کانگریس کا وفد شیاملا ہلزتھانے پہنچا۔ کانگریس نے وجے شاہ کے خلاف ملک سے غداری کا معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس جمعرات (15 مئی) کومدھیہ پردیش کے سبھی تھانوں میں کل شکایتی درخواست بھی دے گی۔
کانگریس کررہی ہے استعفیٰ کا مطالبہ
جیتو پٹواری پولیس افسران سے پوچھتے رہے کہ آپ کووزیروجے شاہ کا بیان برا لگا یا نہیں؟ ہم بھی عام آدمی کی طرح آئے ہیں۔ کیا پولیس خود ایف آئی آرنہیں کرسکتی؟ آخرکارتین گھنٹے کے بعد پولیس نے ایف آئی آردرج کی۔ دوسری طرف کانگریس ریاست کے سبھی تھانوں میں کل شکایت بھی دے گی۔ جیتوپٹواری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ موہن یادوکوبھی ہم نے خط لکھا ہے۔ وزیر وجے شاہ نے فوج کی توہین کی ہے۔ ان کوایک منٹ بھی عہدے پررہنے کا اختیارنہیں ہے۔
دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپریل 2023 میں منظور کیے گئے ’نیشنل کوانٹم مشن‘ کا بھی…
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس…
دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے دروازے بند کر دیے تھے۔ اس سے پہلے دہلی…