قومی

Satya Nadella To Visit India : مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا 10-12 دسمبر تک بھارت کے دورے پر، وزیراعظم مودی سے کریں گے ملاقات

نئی دہلی: مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا اگلے ماہ بھارت کے تین روزہ دورے پر آئیں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مائیکروسافٹ بھارت میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے شعبے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔ نڈیلا کی یہ دورہ 10 دسمبر سے شروع ہوگی، اس دوران وہ دہلی، بنگلور اور ممبئی کا بھی دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور آئی ٹی وزیر اشونی وشنو کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری حکام سے بھی گفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، نڈیلا 10 دسمبر کو دہلی پہنچیں گے، اس کے بعد 11 دسمبر کو بنگلور اور 12 دسمبر کو ممبئی جائیں گے۔ ان کا یہ دورہ مائیکروسافٹ کی بھارت میں کلاؤڈ اور اے آئی مارکیٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بھارت بنے گا اے آئی کا عالمی مرکز
اس سال جنوری میں اپنی گزشتہ دورے کے دوران، نڈیلا نے بھارت میں کلاؤڈ اور اے آئی انفراسٹرکچر کے قیام اور اسکل ڈیولپمنٹ پروگراموں کو سپورٹ کرنے کے لیے 3 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اے آئی انوویشن میں عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے اور مائیکروسافٹ ملک کو “اے آئی-فرسٹ” بنانے میں مدد کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ نے 2030 تک ایک کروڑ بھارتی شہریوں کو ضروری اے آئی مہارتوں میں تربیت دینے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔ صرف مائیکروسافٹ ہی نہیں، بلکہ اس کی بڑی حریف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل بھی بھارت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

گوگل نے حال ہی میں بھارت کے وِساکھاپٹنم میں ایک جدید اے آئی ہب بنانے کا اعلان کیا ہے، جس میں اگلے پانچ سالوں میں تقریباً 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ یہ ہب، گوگل اور اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی کونییکس کے تعاون سے تیار کیا جائے گا، جس میں اے آئی ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر بھی شامل ہوگا۔ اس سے بھارت کی اے آئی صلاحیتوں میں بنیادی اور پائیدار تبدیلی لانے کے لیے اہم کمپیوٹنگ طاقت فراہم کی جائے گی۔ نڈیلا کا یہ دورہ بھارت میں اے آئی اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اس دوران سرمایہ کاری اور اسکل ڈیولپمنٹ کے نئے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا، جس سے ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

9 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

9 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

10 hours ago