قومی

Iltija Mufti X Account withheld in India: محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کے خلاف بڑی کارروائی! بھارت میں ایکس اکاؤنٹ پرلگائی گئی پابندی

جموں و کشمیرکی سیاست سے متعلق ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اورپی ڈی پی لیڈرمحبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کا ایکس (پہلے ٹوئٹر) اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے۔ اب جب ان کا اکاؤنٹ انڈیا میں کھولا جاتا ہے توایک پیغام آتا ہے، جس میں لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی مطالبے کے جواب میں محدود کردیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد جموں و کشمیرکی سیاست میں بحث تیزہوگئی ہے۔ دراصل، کچھ دن پہلے التجا مفتی نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیوشیئرکیا تھا۔

تحریک حریت تنظیم پربھارت سرکارپہلے ہی لگاچکی ہے پابندی

یہ ویڈیوجموں وکشمیرکے سابق علیحدگی پسند لیڈرسید علی شاہ گیلانی سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ اسی پوسٹ سے متعلق جموں وکشمیرپولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس تنظیم سے گیلانی جڑے رہے تھے، اس تحریک حریت تنظیم پربھارت سرکار پہلے ہی پابندی لگا چکی ہے۔ ایسے میں اس طرح کا ویڈیوشیئرکرنا جانچ کے دائرے میں آیا۔ ایف آئی آردرج ہونے کے بعد التجا مفتی کا ایکس اکاونٹ بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے۔ حالانکہ بھارت کے باہرکے کچھ مقامات پریہ اکاونٹ ابھی بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سیاسی پارٹیوں اورسوشل میڈیا پرمختلف ردعمل

ایکس کی طرف سے اکاونٹ پریہ جانکاری دی گئی ہے کہ یہ قدم قانونی حکم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ اس پورے معاملے سے متعلق سیاسی پارٹیوں اورسوشل میڈیا پرالگ الگ ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے قانون کے مطابق ہوئی کارروائی بتا رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اسے اظہاررائے کی آزادی سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ فی الحال اس معاملے میں التجا مفتی یا ایکس کی طرف سے کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس موضوع پرسیاست مزید تیزہونے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago