قومی

MCD Mayor Election: دہلی والوں کو میئر کے لئے کب تک کرنا ہوگا انتظار؟ الجھتا جا رہا ہے ایم سی ڈی میئر کا الیکشن،

Delhi MCD Mayor Election: دہلی میونسپل کارپوریشن (Delhi Municipal Corporation) اپنے میئرکومنتخب کرنے میں ایک ماہ میں تیسری بار پیر کے روز ناکام رہا۔ میئرالیکشن میں ایلڈرمین (نامزد کونسلر) کو ووٹ دینے کی اجازت دینے کے فیصلے کی وجہ سے ایوان میں ہنگامہ ہوا۔ عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party)  نے بی جے پی (BJP) پر اس انتخابی عمل کو روکنے کے لئے سازش کرنے کا الزام لگایا اورکہا کہ وہ عدالت کی نگرانی میں یہ الیکشن کرانے کی اپیل کے ساتھ  سپریم کورٹ (Suprme Court) کا رخ کرے گی۔ اس پورے معاملے کے درمیان سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر دہلی ایم سی ڈی کومیئر کب ملے گا؟ آخر اس معاملے میں اتنی تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟ کب تک دہلی کے لوگوں کو دونوں جماعتوں کی آپسی رسہ کشی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ایوان میں 6 جنوری سے غیرمعمولی واقعات دیکھنے کو ملا ہے، جب  میونسپل کارپوریشن الیکشن کے بعد پہلی باریہ میٹنگ منعقد ہوگئی تھی، لیکن بی جے پی اورعام آدمی پارٹی کے اراکین کے درمیان تلخ نوک جھونک کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ انتخابی افسر(پروٹم اسپیکر) اور بی جے پی کی کونسلر ستیہ شرما کی طرف سے تیسری میٹنگ بھی ملتوی کئے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کا دور شروع ہوگیا۔

بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے لگایا ایک دوسرے پر یہ الزام

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ پیر کے روز میئر کا الیکشن نہیں ہوسکا، کیونکہ بی جے پی جمہوریت اور ہندوستان کے آئین کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ وہیں بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ اس الیکشن میں رخنہ اندازی کرنے کے کسی نہ کسی بہانے کے ساتھ آتی ہے۔ آدھے گھنٹے کی تاخیرکے بعد ایوان کی میٹنگ تقریباً ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی اور پروٹم اسپیکر نے اعلان کیا کہ ایلڈرمین کو میئر، ڈپٹی میئرکے عہدوں اورمیونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 6 اراکین کے لئے الیکشن میں ووٹ دینے کی اجازت دی جائے گی۔

منیش سسودیا کا بی جے پی پر حملہ

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ایوان کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے میئر کے الیکشن میں رخنہ اندازی کرنے کے لئے اپنے کونسلروں کو پچھلی بارکی طرح ہنگامہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں آتشی مارلینا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے کارروائی میں خلل اندازی کرنے کا منصوبہ بنایا، تاکہ ایوان کی کارروائی ملتوی ہوسکے۔ اس کے علاوہ سنجے سنگھ نے بھی بی جے پی پرجمہوریت کو تار تار کرنے کا الزام لگایا۔

بی جے پی کے کارگزار صدر نے کیا پلٹ وار

بی جے پی کی دہلی یونٹ کے کارگزار صدر ویریندر سچدیوا نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عام آدمی پارٹی ہی ہے، جس نے اپنے کونسلروں کو ایسا کرنے کے لئے کہا ہے اوراگرایوان کی کارروائی ملتوی ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اس کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔ اس درمیان کانگریس کی دہلی یونٹ کے سربراہ انل کمار نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی الیکشن میں اسے واضح اکثریت دینے والی قومی دارالحکومت کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

1 hour ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

2 hours ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

11 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

12 hours ago