بھارت ایکسپریس۔
BJP Councillor Dance Video: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں جمعہ (26 اپریل) کو دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا، جہاں عام آدمی پارٹی اوربی جے پی کے کونسلروں نے ایک دوسرے کے خلاف جم کرنعرے بازی کی۔ اس دوران بی جے پی کے کونسلر مبینہ طور پر بی جے پی کے تھیم سانگ پرگھومتے نظرآئے۔ عام آدمی پارٹی نے یہ ویڈیو شیئرکیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے ایکس پرلکھا، ”جمہوریت اورآئین کا قتل کرکے بی جے پی نے منایا جشن۔” بی جے پی کونسلروں نے دلت کے بیٹے کو میئربننے سے روکنے کے بعد ایم سی ڈی ایوان میں ناچنا شروع کردیا۔ بی جے پی کو گھناؤںا چہرہ آج پھر ملک نے دیکھا۔”
عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈراور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی یہ ویڈیو اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پرشیئرکیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بی جے پی پرسخت تنقید کی ہے۔
دراصل، آج جمعہ کے روز (26 اپریل) میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ تھی۔ میٹنگ کے دوران میئرالیکشن نہ ہوپانے کی وجہ سے عام آدمی پارٹی اوربی جے پی کے کونسلرایک دوسرے کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔ تھوڑی دیر بعد میئرایوان میں پہنچیں اوراس کے بعد بھی جب ہنگامہ چلتا رہا تومیئر نے ایوان کی کارروائی کوآئندہ تاریخ تک کے لئے ملتوی کردیا۔ اس کے بعد جب میئرایوان سے چلی گئیں تو ان کے جانے کے بعد کئی کونسلر بھی ایوان سے باہرنکل گئے، لیکن اس دوران بی جے پی کے کچھ کونسلرگانا چلا کرناچتے ہوئے نظرآئے۔ گانے کے بول تھے ’پھرسے مودی حکومت دیکھنا چاہوں سو۔‘ جب عام آدمی پارٹی اس کو موضوع بنا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی اس ویڈیو کو ٹوئٹ کرکے کہہ رہی ہے کہ دلت سماج کا ایک شخص جب میئرنہیں بن پایا تواس پربی جے پی کے کونسلرخوشی منا رہے ہیں۔
میئراورڈپٹی میئرالیکشن ملتوی
اس سے پہلے 25 اپریل کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ایم سی ڈی کے میئرالیکشن کرانے کے لئے پریزائڈنگ افسرمقررکرنے سے انکارکردیا تھا۔ اس کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئراورڈپٹی میئرکے لئے 26 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیئے گئے۔ عام آدمی پارٹی جان بوجھ کراسے ٹالنے کا الزام لگا رہی ہے۔ اس بارمیئرعہدے کے لئے سیٹ درج فہرست ذات کے لئے محفوظ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…