MCD Mayor Election: دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخابات 14 نومبر کو ہوں گے۔ یہ انتخاب دہلی میونسپل کارپوریشن کے عام اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس 14 نومبر کو دوپہر 2 بجے ارونا آصف علی آڈیٹوریم میں ہوگا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
میئر کا عہدہ ایس سی کے لیے مخصوص
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہی میئر شیلی اوبرائے نے انتخابات کرانے کی بات کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ میئر کے انتخاب کے معاملے پر ایوان میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی تھی۔ تیسری مدت ایس سی کے لیے مخصوص ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ میئر کے عہدے کے لیے صرف ایس سی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلر کا ہی انتخاب کیا جائے گا۔
درحقیقت اس سے قبل بھی میئر کا انتخاب کرانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن کچھ مشکلات پیدا ہوگئی تھیں۔ مثال کے طور پر دہلی کے اس وقت کے سی ایم اروند کیجریوال جیل میں تھے۔ جس کی وجہ سے ایل جی نے انتخابات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے مشورے پر کام کرتے ہیں۔ لیکن اب آتشی دہلی کی سی ایم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- Arvind Kejriwal News:غلطی سے بی جے پی کو دیا ووٹ تو دہلی کو یوپی۔بہار بنا دیں گے،اروند کیجریوال کا بی جے پی پر نشانہ
اسمبلی انتخابات سے قبل سیمی فائنل!
دہلی کے میئر کا انتخاب اسمبلی انتخابات سے پہلے ہونے جا رہا ہے۔ ایسے میں ماہرین سیاست ان انتخابات کو عام آدمی پارٹی اور اپوزیشن پارٹی بی جے پی دونوں کے لیے ‘سیمی فائنل’ قرار دے رہے ہیں۔ اس سال ستمبر کے شروع میں، بی جے پی نے ایم سی ڈی سٹینڈی کمیٹی کے آخری (18ویں) ممبر کا انتخاب جیت لیا تھا۔ اس میں بی جے پی امیدوار سندر سنگھ کو جیت حاصل ہوئی تھی۔ جبکہ عآپ اور کانگریس کے ارکان نے اس الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…
حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…
کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…
مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل بابا صاحب سمیت…
غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…
کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…