قومی

MCD Election 2022: دہلی کے دنگل   میں خوب   بھڑے لیڈر    ،لیکن عوام   کا ووٹنگ فیصد کم ہوا، صرف 50.47فیصد ووٹنگ

MCD Election 2022:دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے 250وارڈ پر ایم ایل اے انتخاب   کے لئے اتوار کے ووٹ  کاسب کیا گیا ۔ بوتھ پر ووٹروں کافی پریشانیوں کا سامنا  کرنا پڑا ۔ شام ت کل  ووٹنگ  50.47تک ہی پہنچ پائی ۔ یہ پچھلی بار کی مقابلہ میں تقریبا تین فیصد سے کم رہی ۔ ووٹر لسٹ میں نام نہیں ہونے اور پولنگ اسٹیشن پر انتظامیہ کی وجہ سے وارڈوں یہ پریشانی کی وجہ بنی۔ ووٹر اس طر ح سے الجھ گئے کےکچھ ووٹ ڈالنے کی امید میں ادھر ادھر بھٹکتے  نظر آئے ۔

شروعات سے ووٹنگ کی رفتار ست رہی ۔ دوپہر 11.30بجے تک ووٹر لسٹ میں نام نہیں ملنے کی شکایت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔ الیکشن کمیشن نے اس بار ووٹ فیصد بڑھانے کو لے کر عوام میں ایک نئی مہم کی شروعات کی ہے۔ کئی اہم  ووٹنگ  بوتھ کو قائم کئے گئے تھے لیکن  ان سب کے باوجود ووٹنگ کا فیصد کافی کم رہا ۔

ووٹنگ سینٹر تک جانے کے لئے کئی لوگو ں کوکافی مشقت کا سامنا کرنا پڑرہا تھا  جس کی وجہ سے  وہ  بنا وووٹ دئے مایوس ہو کر لوٹ گئے۔ کچھ جگہوں پر بزگ ووٹر کو جب دوسرے پولنگ بوتھ پر جانے کو کہا گیا تو انہوں نے واپس جان نےکا من بنالیا ۔ کئی ووٹر وں نے دعوی ٰ کیا کہ پولنگ بوتھ اسٹاف کے پاس الگ الگ طرح کی ووٹر لسٹ تھی، جس میں ناموں کا ملان نہیں ہوپارہا تھا۔

تینوں اہم پارٹیوں کے لیڈر وں نے گڑبڑی کا الزام لگایا ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری کا الزام ہے کہ سبھاش محلہ وارڈ میں 450ووٹروں کا ووٹر لسٹ میں غائب تھا۔ کانگریس  کے انیل چودھری کا نام بھی ووٹرلسٹ میں نہیں تھا۔ آپ ایم ایل اے ویشیش روی کا الزام ہے کہ پہاڑ گنج میں ایک پورا بوتھ غائب تھا۔

کچی کالونیوں کے ووٹر ہر بار کی طرح اس  بار بھی سب سے آگے رہے اور دوسری جانب پوش اور دیہات کے علاقوں میں ووٹنگ کا ملا جلا اثر ہوا۔

دہلی کارپوریشن  الیکشن کے 250وارڈ کے لئےہو  رہے الیکشن میں 1.45کروڑ ووٹر اپنے  ووٹ کا استعمال کریں گے۔ دہلی میں سخت سیکورٹی کے بیچ صبح 8بجے ووٹنگ شروع  ہوئی اور شام 5:30بجے تک ووٹر اپنے ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق دہلی میں ووٹر کی مجموعی تعداد 1,45,05,358ہے ۔ جن میں مردوں کی تعداد 78,93,418خواتین کی تعداد 66,10,879اور ٹرانس جینڈر 1,061ہیں۔ ووٹنگ کی گنتی سات دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب کی دہلی میں  13,638 ووٹنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

 

۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago