قومی

Bihar Election 2025: مایاوتی نے اتر پردیش میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کا کیا کام اور اب بہار کا بھی لیا ٹھیکہ، ادت راج نے بی ایس پی پر لگایا سنگین الزام

کانگریس لیڈر اور سابق ایم پی ادت راج نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ کانشی رام کی برسی پر لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کی ریلی کا اصل مقصد بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کو یقینی بنانا تھا۔ادت راج نے کہا کہ کانشی رام کی برسی پر لکھنؤ میں ہونے والی ریلی محض ایک بہانہ تھی۔ اصل مقصد بہار میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مایاوتی نے اب تک اتر پردیش میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کا کام کیا ہے اور اب بہار کا بھی ٹھیکہ لے لیا ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی کوبنایانشانہ

اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے لکھا، بہار میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے مایاوتی نے لکھنؤ میں ریلی کا اہتمام کیا۔ مجھے خود اس وقت بھی شک تھا،انہوں نے کانشی رام کی برسی پر اس سے پہلے کبھی ایسا کام نہیں کیا تھا۔ ریلی کا اثر یہ تھا کہ نہ صرف بہار اسمبلی انتخابات میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بلکہ انہوں  نے “انڈیا” (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) اتحاد کا ووٹ  کٹ جائے گا ۔ انہوں نے کہا، جےاور ویرو کی دوستی سےکیا  کم ہے؟ لوگ غلط نہیں کہتے  ہیں کہ  ‘منہ پر امبیڈکر اور دل میں کمل’۔ واضح رہے کہ بہار اسمبلی کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ 6 اور 11 نومبر کو ہوگی، ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔ان انتخابات میں مقابلہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کے درمیان ہے۔

ہریانہ کے آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کے قتل پر خاموش کیوں ہیں؟

اس بار سیاسی طور پر انتہائی اہم بہار میں پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی تیسرے محاذ کے طور پر مقابلہ کر رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار بارہا کہہ چکے ہیں کہ اسپیشل انٹینسیو سکروٹنی (SIR) مہم ووٹر لسٹ کی صفائی کا حصہ ہے۔ ادت راج نے سوال کیا کہ اتر پردیش میں دلت ملازمین اور افسران ہریانہ کے آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کے قتل پر خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر  گوئی پرپر جوتا پھینکا گیا۔ اگر بی جے پی اقتدار میں نہ ہوتی تو کیا کوئی ایسا کرنے کی سوچ بھی سکتا تھا؟ ادت راج نے الزام لگایا کہ ہری یوم والمیکی کا قتل اور اتر پردیش میں دلتوں، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم اس حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

25 minutes ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

44 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

51 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

54 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

1 hour ago