جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی۔ (فائل فوٹو)
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اعظم گڑھ کے قصبہ سرائے میرمیں منعقدہ ’تحفظ مدارس کنونشن‘ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس ہماری دنیا ہیں، مذہب ہیں، یہ ہماری پہچان ہیں اورہم اپنی اس پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے۔ مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس سے ہی ملک کوغلامی سے آزاد کرانے کی پہلی آوازاٹھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی عام اجلاس نہیں ہے بلکہ موجودہ حالات میں مدارس کی حفاظت کویقینی بنانے کے لئے اہم تبادلہ خیال کیا گیا اورآگے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے یہ ایک اہم جلسہ ہے۔
مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ یہ مدارس صرف تعلیم کے مراکزنہیں ہیں اوران کا مقصد صرف پڑھانا-لکھانا نہیں بلکہ ملک اورقوم کی خدمت کے لئے نئی نسلوں کی سوچ اورتعلیم کوتیارکرنا بھی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ان مدارس کوغیرقانونی کہہ کرزبردستی بند کیا جا رہا ہے، یہ وہی مدارس ہیں، جہاں سے سب سے پہلے انگریزوں کی غلامی کے خلاف آوازاٹھی تھی۔ سیاست کی خاطر مدارس اسلامیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مدارس سے اٹھی آزادی کی آواز: مولانا ارشد مدنی
گجرات کے سورت میں کام کرنے والے اتر پردیش اور بہار کے مزدور مبینہ استحصال…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف انڈیا اتحاد کا مارچ، راہل گاندھی سمیت کئی…
دونوں ماہرین کو ’میکرو اکنامک استحکام کی مائیکرو اکنامک بنیادوں‘ پر ان کے کام کے…
رام لیلا میدان، براری میدان اور سی بی ڈی میدان کو احتجاجی مقامات کے طور…
راہل گاندھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ کے دفتر نے ان کے…
ملازمین کے مستقبل فنڈ (ای پی ایف) اور ایمپلائیز پنشن اسکیم (ای پی ایس) دونوں…