قومی

Massive Fire at Kolkata Hotel: کولکاتا کے نیو مارکیٹ علاقے کے ہوٹل میں خوفناک آگ، 9 افراد جاں بحق، 6 زخمی

نئی دہلی :کولکاتا کے نیو مارکیٹ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں منگل کی رات بھیانک آگ لگنے سے 9 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ 6 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ہوٹل کے اندر تیزی سے پھیلی، جس کے باعث متعدد افراد کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ امدادی کارکنوں نے عمارت میں داخل ہوکر پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم اس حادثے میں 9 افراد کی جان چلی گئی اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آگ کس طرح لگی اور اس وقت ہوٹل میں فائر سیفٹی کے کیا انتظامات موجود تھے۔

تاراپیٹھ کے بعد کولکاتا میں بھی بڑا حادثہ

مغربی بنگال میں ہوٹل میں آگ لگنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے ایک روز قبل، 17 اگست کو ریاست کے معروف مذہبی مقام تاراپیٹھ میں بھی ایک ہوٹل میں شدید آگ لگ گئی تھی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی۔ آگ ہوٹل کی گراؤنڈ فلور سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے چار منزلہ عمارت کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔حادثے کے وقت ہوٹل میں زیادہ تر مہمان سو رہے تھے، جس کے باعث اچانک آگ لگنے سے وہاں موجود عقیدت مندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ اس حادثے میں 5 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

دہلی کے مالویہ نگر کا واقعہ بھی یاد تازہ

ہوٹلوں میں آگ لگنے کے واقعات نے فائر سیفٹی کے انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں بھی ایک ہوٹل میں آگ لگنے کا بڑا حادثہ پیش آچکا ہے، جس میں 21 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ اس طرح کے واقعات کے بعد ہوٹلوں اور دیگر تجارتی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کی جانچ اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ایک بار پھر نمایاں ہوگئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago