شمالی ہندوستان میں تیز ہواؤں کے درمیان موسم خشک رہے گا، لیکن فروری میں ہی گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے اٹھنے والی سمندری ہواؤں کی وجہ سے راجستھان اور گجرات کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سیلسیس گر گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سائکلون سرکولیشن کی وجہ سے شمال مشرقی ریاستوں آسام، اروناچل اور سکم میں شدید بارش اور برف باری کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جموں کشمیر اور ہماچل پردیش میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے ،جس کی وجہ سے دن میں بھی سردی کا احساس ہورہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری تک شمالی ہندوستان میں ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ مغربی ہواؤں کی رفتار 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اتوار 16 فروری کے بعد پہاڑوں پر ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو جائے گا، جس کی وجہ سے جموں و کشمیر، ہماچل اور اتراکھنڈ میں برف باری کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب، ہریانہ، راجستھان، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں بارش کے امکانات ہیں۔
دہلی میں موسم کی صورتحال
جمعہ کو پورے دہلی میں دھوپ کھلی رہی اور کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ،جو کہ معمول سے 0.5 ڈگری سیلسیس کم تھا۔ ہفتہ 15 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال دارالحکومت میں بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر 18 فروری کے بعد دیکھا جا سکتا ہے، جس کے باعث آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
یوپی، بہار اور راجستھان میں موسم کیسا رہے گا؟
اتر پردیش میں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یوپی میں 19 فروری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کی وجہ سے بہار میں موسم خشک ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 13 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ راجستھان میں درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری کا اضافہ ہوا ہے، جس میں باڑمیر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ 17 اور 20 فروری کے درمیان مغربی اور شمالی راجستھان میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ہریانہ-پنجاب کے کسانوں کے لیے الرٹ
ہریانہ اور پنجاب میں تیز ہواؤں کی وجہ سے کسانوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ماہرین نے گندم کی فصل کی آبپاشی فی الحال بند کرنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ ہوا چلنے سے پانی جلد سوکھ سکتا ہے۔ 18 فروری سے ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو جائے گا، جس کی وجہ سے ابر آلود موسم اور بارش کا امکان ہے۔
جموں و کشمیر میں برف باری کا الرٹ
جموں و کشمیر میں سردی کی لہر کا اثر جاری ہے۔ وادی میں برف باری اور شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے 20 فروری تک ریاست کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے اور درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ پہلگام میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری، سری نگر میں منفی 4 ڈگری اور کپواڑہ میں منفی 4 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اس سال گرمی کا اثر زیادہ ہوگا، جس کے باعث مارچ میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…