نئی دہلی: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے سربراہ شرد پوار، شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو اور راشٹریہ جنتا کے لیڈر تیجسوی یادو سمیت انڈیا اتحاد کے کئی لیڈر اتوار کے روز رام لیلا میدان میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی طرف سے منعقد ہونے والی ‘مہارالی’ میں شرکت کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے جمعہ کے روز یہ جانکاری دی۔
گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے پس منظر میں اتوار کے روز رام لیلا میدان میں 20,000 سے زیادہ لوگوں کی موجودگی کے ساتھ ایک ریلی کے انعقاد کی انتظامیہ سے اجازت مل گئی ہے۔ رائے نے کہا کہ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال ‘مہارلی’ سے خطاب کریں گی یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس لیڈر ڈیرک اوبرائن، ڈی ایم کے لیڈر تروچی شیوا، نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔
اے اے پی لیڈر نے کہا کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی ریلی میں شرکت کریں گی۔ بتاتے چلیں کہ ہیمنت سورین اس وقت جیل میں ہیں۔ پارٹی لیڈر نے کہا کہ وہ پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی سے بھی رابطے میں ہیں، جو ریلی میں شرکت کر سکتی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈروں کے مطابق، وہ اتوار کے روز رام لیلا میدان میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے برسراقتدار بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست مہم چلائی جا سکے۔ رائے نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری کے بعد پارٹی نے دہلی بھر میں احتجاج کا اہتمام کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے لوگوں کو ریلی میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے تین سطحی منصوبہ بنایا ہے۔ پہلے اسمبلی کی سطح پر میٹنگیں ہوئیں، پھر تمام 2600 پولنگ اسٹیشنوں کی سطح پر اور اب ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی گئی ہے۔ رائے نے کہا، ’’ہم گھر گھر دعوتی خطوط تقسیم کر رہے ہیں اور لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ رام لیلا میدان میں آئیں اور جمہوریت اور تاناشاہی پر حملے کے خلاف پرامن طریقے سے آواز بلند کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کی چھ سیٹوں پر ‘دوستانہ مقابلہ’ کرے گی کانگریس، سنجے راوت نے کہا- ایسا کرنے سے بی جے پی کو ہوگا فائدہ
رائے نے دعویٰ کیا کہ جب سے مرکز کی بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نے دہلی کے مقبول منتخب وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا ہے، لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقے اور پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد، طلباء، نوجوانوں اور آر ڈبلیو اے کے ارکان کی ریلی میں شرکت کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا اور جمعرات کو ایک عدالت نے ان کی ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…