Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں سری نگر کی ڈل جھیل میں کل رات زبردست آگ لگنے سے کئی ہاؤس بوٹ جل کر خاک وہ گئیں۔ فی الحال آگ کیسے لگی اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔
ڈل جھیل میں زبردست آگ لگنے کے بعد کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اسی دوران حکام نے بتایا کہ پیئر نمبر 9 کے قریب ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی اور اس سے پہلے کہ آگ پر قابو پایا جاتا۔اس نے آس پاس کی کئی دیگر ہاؤس بوٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جانکاری کے مطابق اس واقعہ میں کروڑوں روپے کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے کم از کم نصف درجن ہاؤس بوٹس جل کر خاک ہوگئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران تمام سیاحوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
بھارت ایکسپریس
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…