قومی

MANUU Regional Center Inauguration: مولانا آزاد یونیورسٹی کی تعلیم کیلئے ایک بڑی پہل، دہلی میں طلبا اٹھا سکتے ہیں فائدہ، دیکھیں ویڈیو

مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی، کے ریجنل سینٹر، دہلی کے نئے آفس کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ یہ ریجنل سینٹرڈان باسکو انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں قائم کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی پروفیسرسید عین الحسن، وائس چانسلر، اردویونیورسٹی، حیدرآباد نے شرکت کی۔ سابق وائس چانسلرپروفیسرمحمد میاں، این سی پی یوایل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال، جوائنٹ سکریٹری، ڈیب، یوجی سی ڈاکٹرمدھوکرایم واورے اورڈیسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن کے ڈائریکٹرپروفیسررضااللہ خان نے شرکت کی۔ استقبالیہ کلمات دہلی ریجنل سینٹرکی ڈائریکٹر روچیکا کیم نے پیش کیا اورسینٹرکا مختصرتعارف پیش کیا۔ افتتاحی تقریب کے بینرمیں اردوکے غائب ہونے پروائس چانسلرپروفیسرسید عین الحسن نے صفائی دی اورکہا کہ یونیورسٹی کے ہمارے تمام بینراردومیں ہوتے ہیں۔ یہاں کسی وجہ سے اردو نہیں ہے۔

پروفیسرسید عین الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کوبذریعہ اردومیڈیم نہ صرف فروغ دے رہی ہے بلکہ اپنے بی ایڈ، ایل ایل بی اورپولی ٹیکنک جیسے مختلف پروفیشنل کورسیزکے ذریعہ کثیرافراد کونوکری حاصل کرنے کے اہل بنا رہی ہے۔ فاصلاتی تعلیم کے تحت تقریباً 50 ہزارطلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں اوراب جلد ہی آن لائن تعلیم بھی شروع کی جائے گی۔ اس یونیورسٹی کے تمام کورسیزاردومیڈیم طلبا بالخصوص مدارس کے طلبا کے لئے ایک عطیہ ہے۔ کیونکہ یہ واحد مرکزی (سینٹرل) یونیورسٹی ہے، جواعلیٰ تعلیم وپروفیشنل کورسیزکواردومیڈیم میں فراہم کرتی ہے۔ دہلی ریجنل سینٹرکا یہ نیا آفس دور حاضرکے تقاضے کے مطابق تمام جدید سہولیات کے ساتھ قائم کیا جارہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

20 minutes ago

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

3 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

3 hours ago