منوج کمار اگروال کو مغربی بنگال کا چیف سکریٹری بنایا گیا ہے۔
مغربی بنگال کے چیف الیکشن کمشنر(سی ای او) رہے منوج کماراگروال کوریاست کا چیف سکریٹری مقررکیا گیا ہے۔ منوج اگروال مغربی بنگال کیڈرکے 1990 بیچ کے آئی اے ایس افسرہیں۔ بنگال کے چیف الیکشن کمشنرکے طورپرانہیں کی نگرانی میں اسمبلی الیکشن اختتام پذیرہوا۔ ان کی مدت 31 جولائی کوختم ہونے والی ہے۔
اس سے پہلے مغربی بنگال میں شوبھیندوادھیکاری کے وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے بعد ریٹائرڈ افسرسبرت گپتا کووزیراعلیٰ کا مشیرمقررکیا گیا تھا۔ وہ 1990 بیچ کے افسرہیں اورریاست میں حال ہی میں اختتام پذیرہوئے اسمبلی الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کے ذریعہ مقرراسپیشل رول آبزرور(ایس آراو) تھے۔ سبرت گپتا مغربی بنگال کے ہی رہنے والے ہیں۔ انہوں نے ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو رویژن (ایس آئی آر) سے متعلق اسمبلی الیکشن اختتام پذیرہونے تک بڑی ذمہ داری نبھائی تھی۔
مغربی بنگال میں قلمدان تقسیم
مغربی بنگال میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد وزرا کے درمیان پورٹ فولیوکی تقسیم کی خبرسامنے آئی ہے۔ دلیپ گھوش کودیہی ترقی، پنچایت اورلائیواسٹاک کا قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ اگنی مترا پال کوفلاح وبہبود برائے خواتین واطفال کا محکمہ دیا گیا ہے۔ اشوک کیرتنیا کومحکمہ خوراک ورسد اورکھدی رام ٹوڈوکوفلاح وبہبود برائے پسماندہ طبقات کا محکمہ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نسیتھ پرمانک کوشمالی مغربی ترقی، کھیل اورنوجوان امورکا محکمہ سونپا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی صدارت میں پہلی کابینہ میٹنگ
وزیراعلیٰ شوبھیندوادھیکاری نے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھا ہے۔ اس سے پہلے مغربی بنگال کی نوتشکیل کابینہ کی پہلی میٹنگ پیرکے روز(11 مئی) کووزیراعلیٰ شوبھیندوادھیکاری کی صدارت میں ہوئی۔ اس میں بنگلہ دیش کے ساتھ موجودہ وقت میں بغیرسیلاب اس نے بنگلہ دیش کے ساتھ اس وقت غیرسیلاب والے بین الاقوامی سرحد پرخاردارباڑ لگانے کے لیے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کو45 دنوں کے اندرزمین الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…
جلیل اختر کو 19 جون کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، عدالت نے سرکاری…
ٹرانسپورٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ قوانین پر عمل یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن ضابطے…
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو صحافت کی شاندار روایت، بدلتے دور میں اس کے…
13 ستمبر کو بھارت نے پہلا میچ 7 وکٹ سے جیتا، جب کہ دوسرے مقابلے…
’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس،…