نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ’من کی بات‘ پروگرام کے 133ویں ایپی سوڈ سے خطاب کیا۔ انہوں نے ’سول نیوکلیئر پروگرام‘ پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زراعت سے لے کر جدید اختراعات تک، بھارت کے اس پروگرام نے مختلف شعبوں کو نمایاں فائدہ پہنچایا ہے۔
سائنس اور ترقی کا باہمی رشتہ
وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز سول نیوکلیئر پروگرام کے ذکر سے کیا اور کہا، ’’بھارت نے ہمیشہ سائنس کو ملک کی ترقی سے جوڑ کر دیکھا ہے۔ اسی سوچ کے تحت ہمارے سائنسدان اس پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں یہ پروگرام ملکی کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سے صنعتی ترقی، توانائی کے شعبے اور صحت کی خدمات کو بھی کافی فائدہ ہوا ہے۔‘‘
زرعی اور اختراعی شعبوں کو فائدہ
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام نے نہ صرف صنعتی اور توانائی کے میدان میں مدد دی ہے بلکہ کھیتی باڑی اور جدید انوویٹرز کو بھی اس سے تقویت ملی ہے، جس سے ملک کی مجموعی ترقی کو رفتار ملی ہے۔
کلپکّم میں بڑی سائنسی کامیابی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’حال ہی میں ہمارے نیوکلیئر سائنسدانوں نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر کے ملک کا وقار بڑھایا ہے۔ تمل ناڈو کے کلپکّم میں فاسٹ بریڈر ری ایکٹر نے کریٹیکیلٹی حاصل کر لی ہے۔‘‘ انہوں نے وضاحت کی کہ کریٹیکیلٹی وہ مرحلہ ہوتا ہے جب ری ایکٹر پہلی بار خودکار نیوکلیئر چین ری ایکشن کو کامیابی سے برقرار رکھتا ہے، جو اس کے آپریشنل مرحلے میں داخل ہونے کی علامت ہے۔
بریڈر ری ایکٹر کی اہمیت
وزیر اعظم نے بریڈر ری ایکٹر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک ایسا نظام ہے جو توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے خود ہی نیا ایندھن بھی تیار کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے اسے بھارت کے جوہری توانائی کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔
مارچ 2024 کی یادگار جھلک
اپنے خطاب کے دوران انہوں نے مارچ 2024 کے ایک لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں کلپکّم میں ری ایکٹر کی کور لوڈنگ کا مشاہدہ کر رہا تھا۔‘‘ آخر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے بھارت کے نیوکلیئر پروگرام میں اپنا قیمتی تعاون دیا اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر میں ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام ہٹائے…
عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد شینزن کے شوبے گولڈ…
فاؤنڈیشن نے دہشت گردی کے الزامات کو ’سیاسی محرکات پر مبنی‘ قرار دیا، بلوچستان میں…
نئی دہلی میں 12ویں برکس پارلیمانی فورم 2026 کا آغاز، 26 اور 27 اکتوبر کو…
ڈاکٹر کے مشورے پر آرام کر رہے ہیں امیتابھ بچن، اتوار کو ممبئی میں اپنے…
تجارتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اکتوبر اور نومبر پورے سال میں کاروبار کے لحاظ…