قومی

Mann Ki Baat: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے پیغامات کی بتائی اہمیت، چلی کی ایک تنظیم کے کام کو سراہا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی  نے اتوار کو ’من کی بات‘ کے 133ویں ایپی سوڈ میں گوتم بدھ کے افکار اور ان کی زندگی کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ایک ایسی تنظیم کا بھی ذکر کیا جو بدھ کے نظریات کو فروغ دے رہی ہے۔

بدھ کا پیغام آج بھی اتنا ہی اہم
وزیر اعظم نے کہا کہ گوتم بدھ کا پیغام آج بھی اتنا ہی مؤثر اور اہم ہے جتنا ہزاروں سال پہلے تھا۔ انہوں نے کہا، ’’بدھ نے ہمیں سکھایا کہ امن ہمارے اندر سے شروع ہوتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ خود پر قابو پانا ہی سب سے بڑی جیت ہے۔

موجودہ عالمی حالات میں اہمیت
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ آج دنیا جس طرح کے تناؤ اور تنازعات سے گزر رہی ہے، ایسے وقت میں بدھ کے خیالات اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں، کیونکہ یہ انسان کو سکون، صبر اور ہمدردی کا راستہ دکھاتے ہیں۔

چلی کی تنظیم کا ذکر
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ چلی، جنوبی امریکہ میں ایک تنظیم بھگوان بدھ کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ تنظیم لداخ میں پیدا ہونے والے ڈرپون اوزٹر رنپوچے کی رہنمائی میں کام کرتی ہے۔

کوچیگواج وادی کا اسٹوپا
انہوں نے کہا کہ چلی کی کوچیگواج وادی میں بنایا گیا استوپا لوگوں کو سکون اور روحانی اطمینان فراہم کرتا ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور ذہنی سکون حاصل کرتے ہیں۔

بدھ پورنیما کی اہمیت
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بدھ پورنیما،، جسے ویساکھ پورنیما بھی کہا جاتا ہے، بدھ مت کا سب سے اہم تہوار ہے۔ یہ دن گوتم بدھ کی زندگی کے تین بڑے واقعات—پیدائش، معرفت (بودھی) اور مہاپری نروان—کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

بدھ کی زندگی کے اہم واقعات
تاریخ کے مطابق، گوتم بدھ 563 قبل مسیح میں نیپال کے شہر لومبینی میں ویشاکھ پورنیما پر پیدا ہوئے۔ برسوں کی سخت تپسیا کے بعد، انہوں نے بودھ گیا میں بودھی درخت کے نیچے روشن خیالی حاصل کی، اور سدھارتھ سے بدھ بن گئے۔ انہوں نے آج کے دن کشی نگر میں 80 سال کی عمر میں مہاپری نروان حاصل کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

1 hour ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

2 hours ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

2 hours ago