Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں سابق نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ معاملے سے متعلق سی بی آئی کے معاملے میں راؤز ایوینیو کورٹ نے منیش سسودیا کی عدالتی حراست 15 مئی تک بڑھا دی ہے۔
دہلی میں واقع راؤزایوینیو کورٹ آئندہ سماعت 15 مئی کو کرے گا۔ وہیں سسودیا اس کے علاوہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق می لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کے معاملے میں عدالتی حراست میں پہلے ہی 8 مئی تک ہے۔ دراصل، ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی جانچ ایجنسی دہلی شراب پالیسی معاملے میں منیش سسودیا کے کردار کی جانچ کررہے ہیں۔ منیش سسودیا کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ای ڈی اور سی بی آئی نے کیا دعویٰ کیا؟
ای ڈی اور سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی شراب پالیسی معاملے کو نافذ کرنے اورتیار کرنے میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے لیڈراور دہلی کی کیجریوال حکومت میں کئی وزیرشامل رہے ہیں۔ ای ڈی نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال کواس کا اہم سازشی قراردیا گیا ہے۔ ای ڈی نے 21 مارچ کو کیجریوال کو گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ وہیں معاملے سے متعلق مرکزی جانچ ایجنسی کے دعوے پر عام آدمی پارٹی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کرایا ہے اور یہ سب سیاسی بدلے کے جذبے کے تحت کیا جا رہا ہے، لیکن لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…