قومی

Manish Sisodia Bail Plea: پھر سپریم کورٹ پہنچے منیش سسودیا، لگائی یہ گہار، سماعت کے لئے تیارہوئی عدالت

دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا نے پھرسپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ منیش سسودیا نے شراب پالیسی معاملے کی سماعت میں تاخیرکا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں ضمانت عرضی پھر سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پرسپریم کورٹ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اس عرضی میں جو خامیاں ہیں، ان کودورکیجئے، پھراس پرسماعت کریں گے۔

لائیولا کی رپورٹ کے مطابق، دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا دہلی شراب پالیسی معاملے میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات میں تہاڑجیل میں بند ہیں۔ 4 جون کوسپریم کورٹ نے سالسٹرجنرل سے بھروسہ ملنے کے بعد منیش سسودیا کی ضمانت عرضی کا نمٹارہ کردیا تھا۔ سالسٹرجنرل نے عدالت میں کہا تھا کہ 3 جولائی کو یا اس سے پہلے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کردی جائے گی۔ اس کے بعد عدالت نے منیش سسودیا کو بھی چھوٹ دی تھی کہ وہ چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد اپنی ضمانت عرضی پھر سے لگا سکتے ہیں۔

منیش سسودیا کے وکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے مقدمے میں تاخیرکا حوالہ دیتے ہوئے فوری کارروائی کے لئے چیف جسٹس کے سامنے منیش سسودیا کی ضمانت عرضی رکھی۔ انہوں نے کہا، ”منیش سسودیا 16 ماہ سے جیل میں ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ معاملے کا ٹرائل جلد ختم ہونا چاہئے، لیکن یہ ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔ عدالت نے 3 جولائی کے بعد ضمانت عرضی پھر داخل کرنے کی چھوٹ دی ہے۔”

اس پرچیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑنے کہا کہ وہ اس معاملے پرسماعت کریں گے۔ منیش سسودیا نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی اورای ڈی کی طرف سے درج معاملوں میں ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ منیش سسودیا کوسب سے پہلے گزشتہ سال 26 فروری کوسی بی آئی اورپھر9 مارچ کوای ڈی نے گرفتارکیا تھا۔ اکتوبر2023 میں سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی۔ حالانکہ عدالت نے ٹرائل میں تاخیرہونے پرپھرسے عرضی داخل کرنے کی چھوٹ دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM VBRY EPFO 15000 Incentive Scheme: پہلی نوکری کے ساتھ ملیں گے 15,000 روپے، وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے ایسے کریں درخواست

وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…

6 minutes ago

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

51 minutes ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

2 hours ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

4 hours ago