منی پور میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے معاملے میں اب تک کل چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہم نے فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا۔ ایک ملزم کو صبح گرفتار کیا گیا، اب مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ منی پور پولیس نے ٹویٹ کیا کہ اس معاملے میں مزید تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے بعد اس معاملے میں کل چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ویڈیو ہمارے نوٹس میں آتے ہی ہم نے ملزمان کی نشاندہی کی اور کارروائی کی۔ ہم نے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کیا۔ کسی کو قصوروار نہیں چھوڑا جائے گا۔
منی پور کے گورنر نے جانکاری لی
اس معاملے پر منی پور کی گورنر انسویا اوئیکے نے کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے۔ میں نے ڈی جی پی کو فون کیا تھا اور تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ جس تھانے میں ایف آئی آر درج تھی وہاں کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ اگر پولیس اہلکار قصوروار پائے گئے تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
مذاکرات سے ہی حل ممکن ہے
گورنرنے کہا کہ سب ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر اپنے مطالبات پیش کریں، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ تشدد سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا۔ بات چیت سے ہی حل ممکن ہے۔ گورنر نے ڈی جی پی سے ضرورت پڑنے پر متاثرین کو خصوصی سیکورٹی فراہم کرنے کو بھی کہا ہے۔
منی پور میں احتجاج
اس واقعے کی مخالفت میں انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم (آئی ٹی ایل ایف) نے جمعرات کو منی پور میں ایک ریلی بھی نکالی ہے۔ یہ واقعہ 4 مئی کا ہے۔ جس کی ویڈیو اب منظر عام پر آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرپسندوں کا ایک ہجوم دو خواتین کی برہنہ پریڈ کر رہا ہے۔ الزام ہے کہ خواتین کے ساتھ گینگ ریپ بھی ہوا ہے۔
اپوزیشن نے بی جے پی پر حملہ کیا
اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپوزیشن بھی بی جے پی حکومت پر حملہ آور ہے۔ کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے استعفیٰ اور ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ منی پور میں انسانیت مر گئی ہے۔ خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے اور پی ایم مودی خاموش بیٹھے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ منی پور میں دو ماہ سے جاری تشدد میں اب تک تقریباً 160 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…