قومی

Manipur Violence Viral Video: خواتین کو برہنہ کر کے گھمانے کے معاملہ میں پانچویں ملز م کی گرفتاری،سرچ آپریشن جاری

منی پور میں دو خواتین  کو برہنہ کرکے پریڈ کرانے کے معاملے میں پولیس نے پانچویں ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو شرمناک قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔ بعد ازاں ریاست کے وزیر اعلیٰ نے پولیس کو ان ملزمان کو گرفتار کرنے اور پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لوگوں نے پرامن مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مرکزی سیکورٹی فورسز مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کل 126 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ پولیس نے اب تک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 413 افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے مقامی لوگوں سے بھی امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

اہم بات یہ ہے کہ منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے پولیس کو خصوصی ہدایات دی تھیں۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں اب تک کچھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کئی دیگر ملزمین کو گرفتار کرنا باقی ہے۔

منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے کہا تھا کہ ہم پوری طرح سے صدمے میں ہیں۔ میں مجرموں کو عبرت ناک سزا کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ اگر ممکن ہوا تو میں سزائے موت کا مطالبہ کروں گا۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سڑکیں بلاک نہ کریں اور سیکورٹی فورسز کو بھی نہ روکیں۔ میں ریاست کے عوام کی طرف سے اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔

اسی دوران منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعہ کو بھی ان مسائل پر ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ اب اس واقعے کے حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر نے بیان دیا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ بھیڑ نے میری بیوی پر جانوروں کی طرح حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن یہ ہوا وہ میرے لیے سب سے تکلیف دہ دن تھا۔ متاثرہ کے شوہر نے بتایا کہ بھیڑ اس کی بیوی کو اپنے ساتھ الگ لے گئی۔ انہیں زبردستی کپڑے اتارنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Special Camp for SIR in Delhi’s Ranjit Nagar: دہلی کے رنجیت نگر میں ایس آئی آر کو لے کر خصوصی کیمپ، بی ایل او اور افسران کر رہے مسائل کا حل

مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…

18 minutes ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

3 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

3 hours ago