قومی

Manipur Violence: منی پور میں پولیس اہلکار کو ماری گئی گولی، بعد میں بھیجی گئی کمانڈو ٹیم پر بھی کیا حملہ، جانئے اب کیسی ہے صورتحال؟

Manipur Violence: منی پور میں گزشتہ کئی مہینوں سے ذات پات کا تنازعہ اب ریاستی پولیس پر براہ راست حملے تک پہنچ گیا ہے۔ منگل (31 اکتوبر 2023) کو، عسکریت پسندوں نے ایک پولیس انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر علاقے میں مدد کے لیے بھیجے گئے کمانڈو سکواڈ پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں کئی کمانڈوز زخمی ہوئے۔

کمانڈوز پر حملے کے بعد فوری طور پر آسام رائفلز سے مدد طلب کی گئی، ایسے میں آسام رائفلز نے حفاظتی حصار بنا کر وہاں پہنچ کر ان کمانڈوز کو بچایا اور اسپتال لے گئے۔ کوکی گروپ کے لوگوں نے پولیس کمانڈو پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے ہم نے یہ حملہ کیا ہے۔

پہلے ایس ڈی پی او کو گولی مار کر کیا ہلاک

امپھال کے ہاؤاوبام مراک علاقے کے رہائشی سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) چنگتھم آنند اس وقت ‘اسنائپر’ حملے میں مارے گئے جب وہ پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کے مشترکہ طور پر بنائے جانے والے ہیلی پیڈ کے لئےایسٹرن شائن اسکول کے میدانوں کی صفائی کی نگرانی کر رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ایس ڈی پی او کو مورہ کے ایک بنیادی مرکز صحت لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ چند منٹ بعد، منی پور کی کابینہ کی میٹنگ وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی قیادت میں ہوئی، جس میں ایس ڈی پی او چنگتھم کے خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے جان کی بازی ہارنے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو مناسب سرکاری نوکری دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Apple iPhone Alert: ایپل نے مہوا موئترا، ششی تھرور، سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں کو بھیجا آئی فون پر حملے کا الرٹ، پون کھیڑا نے کہا- پیاری مودی حکومت، آپ ایسا کیوں کر رہی ہو؟

UAPA کے تحت کی گئی کارروائی

ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے،”آج ایک سینئر پولیس افسر کے قتل کے پیش نظر، کابینہ نے ‘ورلڈ کوکی-زو انٹلیکچوئل کونسل’ (WKZIC) کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 3 کے تحت ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔” تاہم، ریاستی حکومت کی سفارشات کی تصدیق مرکز سے کرنی ہوگی، جو کہ UAPA کے تحت کسی تنظیم کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کرنے والی اتھارٹی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago