قومی

Manipur IED Blast: منی پور میں بم دھماکوں سے دہشت، ایک کے بعد ایک تین آئی ای ڈی بلاسٹ، دو لوگ زخمی

شمال مشرقی ریاست منی پور ایک بار پھر تشدد کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ پیر کی صبح بشنوپور ضلع کے سیٹن-نگنوکون علاقے میں ایک خالی مکان کو نشانہ بنا کر ایک کے بعد ایک تین آئی ای ڈی دھماکے کیے گئے، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس اور شدید کشیدگی کی فضا قائم ہو گئی۔ ان دھماکوں میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں کا سلسلہ صبح تقریباً 5 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوا، جب لوگ نیند سے بیدار ہو رہے تھے۔ پہلا دھماکہ ہوتے ہی علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ ابھی لوگ سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ تقریباً 15 منٹ بعد، یعنی 5 بج کر 55 منٹ پر دوسرا زوردار دھماکہ ہوا۔ ان دونوں دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔ بعد ازاں صبح 8 بج کر 30 منٹ کے قریب تیسرا دھماکہ ہوا، جس نے خوف کی فضا کو مزید گہرا کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، ابتدائی دھماکوں کی آواز سن کر کچھ مقامی لوگ جائے وقوعہ کی طرف بڑھے تاکہ حالات کا جائزہ لے سکیں، تاہم وہی لوگ دھماکوں کی زد میں آ گئے اور زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے جس مکان میں دھماکے ہوئے وہ خالی تھا، ورنہ جانی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف اور منی پور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ سیکورٹی کے پیش نظر پورے سیٹن-نگنوکون علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ مشتبہ مقامات، خالی مکانات اور سنسان علاقوں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کہیں اور کوئی زندہ بم یا دھماکہ خیز مواد موجود نہ ہو۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

منی پور میں پہلے ہی حالات نازک ہیں اور اس تازہ واقعے نے انتظامیہ کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، پرسکون رہیں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔ فی الحال دھماکوں کے ذمہ داروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس واقعے کے پیچھے موجود عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: کیجریوال نے تحریک کے نام پر اقتدار ہتھیایا اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی کے دوارکا…

1 hour ago

India-Poland Strengthen Ties: ہندوستان اور پولینڈ نے دفاع، خلائی تحقیق اور جوہری توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا- وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کی حیدرآباد ہاؤس میں…

2 hours ago