بین الاقوامی پرواز میں پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے پر کنزیومر کورٹ نے ایئرلائن کے خلاف سخت فیصلہ سنایا ہے۔ بنگلورو کے ایک مسافر پر پرواز کے دوران گرم کھانا گرنے کے معاملے میں عدالت نے ایئرلائن کو قصوروار قرار دیتے ہوئے پچیس ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ،جب پرواز ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد تھی۔ اطلاعات کے مطابق انڈیگو کی یہ پرواز پانچ مارچ دو ہزار چوبیس کو بینکاک سے بنگلورو آ رہی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے اوورہیڈ اسٹوریج بن کھولا، اسی دوران اس میں رکھا ہوا گرم نان ویج کری کا پیکٹ نیچے گر گیا اور سیدھا ایک مسافر پر آ پڑا۔ گرم کھانے کی وجہ سے مسافر کے کپڑے بری طرح خراب ہو گئے، جب کہ اسے جلن، شدید بے چینی اور شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
واقعے کے بعد ایئرلائن نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے متاثرہ مسافر کو پانچ ہزار روپے کا ٹریول واؤچر دینے کی پیشکش کی، لیکن مسافر اس پر مطمئن نہیں ہوا۔ اس نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا اور پانچ لاکھ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔ مسافر کا کہنا تھا کہ وہ سبزی خور ہے اور نان ویج کھانے کی بدبو اور داغ دھبوں کی وجہ سے اسے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔ مسافر نے عدالت کو بتایا کہ اس حادثے میں نہ صرف اس کے کپڑے خراب ہوئے بلکہ اس کے الیکٹرانک آلات اور بیگ کو بھی نقصان پہنچا۔ اس کا کہنا تھا کہ پرواز کے دوران ایسے واقعات مسافروں کی عزت اور حفاظت دونوں کے لیے خطرہ ہیں۔
دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کنزیومر کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ اوورہیڈ بن میں گرم کھانے کو اس طرح رکھنا مسافروں کی سلامتی کے لیے خطرناک تھا۔ عدالت نے انڈیگو ایئرلائن کو اس لاپرواہی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور متاثرہ مسافر کو بیس ہزار روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ پانچ ہزار روپے مقدمے کے اخراجات کے طور پر دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ عدالت کے اس فیصلے کو مسافروں کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ایئرلائنز کو مستقبل میں مزید احتیاط برتنے کا پیغام ملا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر داخلہ نے ریاست کے یومِ تاسیس کی تقریب میں 63 منصوبوں کا افتتاح کیا…
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے حکام کوسخت نگرانی برقراررکھنے کی بھی ہدایت…
ادت راج نے کہا کہ جنگِ آزادی میں 61 ہزار مسلمانوں اور 8 ہزار سکھوں…
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آیوروید…
عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال…
اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…