ممتا فرسیّا کی پہلی کتھک پرفارمنس ’’منچ پرویش‘‘ نے ہندوستانی کلاسیکی رقص کے ایک عظیم الشان میلے میں سامعین کو مسحور کردیا۔ یہ تقریب انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر کے اسٹین آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ گوتم بدھ نگر کے ایم پی اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما کی بطور مہمان خصوصی موجودگی نے اس پروگرام کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا۔ ’’منچ پرویش‘‘ کی شکل میں ممتا فرسیّا نے اپنی پہلی کتھک پرفارمنس دے کہا کہ انھیں خود پر کافی فخر محسوس ہو رہا ہے۔
پدم وبھوشن پنڈت برجو مہاراج جی کی سینئر ترین شاگردہ ودوشی سرسوتی سین کی شاگردہ ممتا نے اپنے گرو کی وراثت کو خوبصورتی سے آگے بڑھایا۔ ممتا کا کتھک کلاسیکی فن کو ایک روحانی خراج تحسین تھا اور ساتھ ہی ممتا فرسیّا کے کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل بھی۔ اس پروگرام کا آغاز روایتی گنیش وندنا سے ہوا، جس نے کتھک کی پیش کش کے لیے ایک روحانی ماحول کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد ممتا نے ’’لے‘‘، ’’تال‘‘ اور ’’بھاو‘‘ کے بہترین امتزاج کے ساتھ ایک روح پرور اور تکنیکی اعتبار سے بھرپور کتھک کمپوزیشنز کی ایک سیریز پیش کی۔ ممتا کی ہر پیش کش کو سامعین کی گرجدار تالیوں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا، جس سے پورے آڈیٹوریم میں ایک زبردست ماحول پیدا ہو گیا۔
ہندوستانی کلاسیکی فنون ہمارا ثقافتی ورثہ ہیں: ایم پی مہیش شرما
اس دوران تقریب میں موجود ایم پی اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا ’’ہندوستانی کلاسیکی فنون ہمارے ثقافتی ورثے کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ ممتا کی آج کی کارکردگی نہ صرف مہارت کا مظاہرہ تھی، بلکہ لگن اور نظم و ضبط کی بھی عکاس تھی۔ ان کا سفر متاثر کن ہے اور میں اس بھرپور روایت کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے عزم کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘ وہیں کتھک کی پیش کش کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ممتا فرسیّا نے کہا کہ یہ میرے خواب کی تعبیر جیسا ہے۔ انھوں نے کہا ’’یہ پیشہ ورانہ اسٹیج پر میرا پہلا تجربہ تھا اور مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میرا ایک خواب پورا ہو گیا ہو۔ کتھک میری روح ہے اور آج مجھے جو داد و تحسین اور تعریف ملی ہے وہ ہمیشہ میرے دل میں نقش رہے گی۔‘‘
اس تقریب میں وہیل چیئر کرکٹ انڈیا ایسوسی ایشن کے صدر راجیش بھاردواج کے علاوہ دہلی اور گرد و نواح کے مشہور فنکاروں، گروؤں اور ثقافتی روایات کی حامل اہم شخصیتوں پر مشتمل بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حاضرین نے متفقہ طور پر ممتا کی ہندوستانی کلاسیکی رقص کے میدان میں ایک نئے فن کار کے طور پر تعریف کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…
وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں…
یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…
نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام…