قومی

Mamata On SC Teachers Recruitment Verdict: جب تک میں زندہ ہوں ،کسی کی نوکری نہیں جائے گی، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اساتذہ کو ممتابنرجی کی یقین دہانی

ممتا بنرجی نے پیر (7 اپریل 2025) کو مغربی بنگال کے اساتذہ بھرتی گھوٹالہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے ریاست کے 25,753 اساتذہ اور ملازمین کی تقرریوں کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ سپریم کورٹ نے ان امیدواروں کی تنخواہ بھی واپس کرنے کو کہا تھا جن کی تقرری کو فراڈ سمجھا گیا تھا۔وہیں اب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اساتذہ کی بھرتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے اس حکم کی سخت تنقید کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا، ‘جب تک میں زندہ ہوں، کسی بھی قابل استاد کی نوکری نہیں جائے گی۔انہوں نے یہ بیان ان اساتذہ کے حق میں دیا جن کی تقرری بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہیں اور کسی بھی قیمت پر قابل اساتذہ کی نوکریوں کو بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے میرا دل بہت دکھی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ اگر میں اس پر بولتی ہوں تو جیل بھی جا سکتی ہوں لیکن پھر بھی بولوں گی۔ اگر کوئی مجھے چیلنج کرتا ہے تو میں جواب دینا جانتی ہوں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ ان کا پختہ عزم ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہر قیمت پر ان کے حقوق ملیں اور کسی کو ان کی ملازمتیں چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کیا بنگال کے ٹیلنٹ سے لوگ ڈرتے ہیں؟

ممتا نے سوال اٹھایا کہ سپریم کورٹ کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ کون اہل ہے اور کون نہیں۔ ،ہمیں ایک فہرست دو۔ کسی کو بھی تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ ممتا نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ کے امتحان میں بھی بہت سے الزامات لگائے گئے، لیکن انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ ‘کیا بنگال کے ٹیلنٹ سے لوگ خوفزدہ ہیں؟ انہوں نے ریاست کے اساتذہ کے حقوق کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ان کی جدوجہد صرف ایک ریاست کے لیے نہیں بلکہ پورے تعلیمی نظام کے تحفظ کے لیے ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

28 minutes ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

48 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

54 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

57 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

1 hour ago