قومی

Malegaon Bomb Blast Case: مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ، 17 سال بعد آج آئے گا فیصلہ

نئی دہلی: 17 سال کے انتظار کے بعد، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت جمعرات کے روز 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ عدالت نے استغاثہ اور دفاع کی جانب سے سماعت اور حتمی دلائل مکمل کرنے کے بعد 19 اپریل کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ سماعت اپریل میں مکمل ہو گئی تھی، لیکن کیس میں ایک لاکھ سے زائد صفحات پر مشتمل شواہد اور دستاویزات کی وجہ سے فیصلہ سنانے سے قبل تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے اضافی وقت درکار ہے۔

ملزمان کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم

تمام ملزمان کو فیصلے کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی تنبیہ کی ہے کہ اس دن جو ملزم غیر حاضر رہے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے میں لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت، سابق بی جے پی ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور ریٹائرڈ میجر رمیش اپادھیائے سمیت سات افراد پر مقدمہ چل رہا ہے۔ ان تمام لوگوں پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان اس وقت ضمانت پر باہر ہیں۔

29 ستمبر 2008 کو مالیگاؤں میں ہوا تھا دھماکہ

29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اور نوراتری سے عین پہلے ایک دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں 6 افراد کی جان چلی گئی اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

323 گواہوں سے ہوئی تفتیش، 34 بیان سے پلٹ

ایک دہائی تک چلے مقدمے کے دوران، استغاثہ نے 323 گواہوں سے تفتیش کی، جن میں سے 34 اپنے بیان سے پلٹ گئے۔ ابتدائی طور پر اس کیس کی جانچ مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے کی۔ لیکن 2011 میں تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی گئی تھی۔

فیصلے کا بے صبری سے کیا جا رہا ہے انتظار

2016 میں، این آئی اے نے ناکافی ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور کئی دیگر ملزمان کو بری کرتے ہوئے  ایک چارج شیٹ داخل کی۔ واقعے کے تقریباً 17 سال بعد آنے والے فیصلے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور اس کے اہم قانونی اور سیاسی نتائج برآمد ہونے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح…

1 hour ago

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

2 hours ago

West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے…

3 hours ago