نئی دہلی : گھنی دھند کی وجہ سے منگل کی صبح متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر سات بسیں اور تین کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس خوفناک حادثے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں فائر انجن اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹکر کے فوراً بعد متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے جائے حادثہ پر چیخ و پکار اور افراتفری مچ گئی۔پولیس کے مطابق اس دلخراش حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ دیا، جب کہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ بسیں آگرہ سے نوئیڈا کی جانب جا رہی تھیں۔ اسی دوران گھنے کہرے کے باعث پیچھے سے آنے والی ایک کار آگے چل رہی بس سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد چین ری ایکشن کے تحت کل سات بسیں اور تین کاریں ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔ شدید تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور یمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ انتظامیہ نے اسپتالوں کو زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت دی ہے۔
حادثے کے باعث ایکسپریس وے پر ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی۔ سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کچھ وقت کے لیے سڑک کو بند کر کے گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارا گیا۔ بعد ازاں جلی ہوئی اور خراب گاڑیوں کو ہٹانے کے بعد رفتہ رفتہ آمد و رفت بحال کی گئی۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی زوردار تھی کہ دھماکے جیسی آواز سنائی دی اور لوگ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ فی الحال جائے حادثہ پر صورتحال قابو میں ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت نے 85 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، 21…
وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…
ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…