قومی

Major encounter in Bijapur: بیجاپور میں بڑا انکاؤنٹر، 17 لاکھ روپے کے انعام والے چار نکسلی ڈھیر، ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

بیجاپور: اسپیشل پولیس فورس (DRG) نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی آر جی نے ایک انکاؤنٹر کے دوران چار نکسلیوں کو مار گرایا۔ ان نکسلیوں میں ساؤتھ سب زونل بیورو کے اے سی ایم لیول کے تین ٹاپ نکسلی اور ایک پارٹی ممبر شامل ہیں۔ یہ انکاؤنٹر بیجاپور کی ڈی آر جی ٹیم کے ذریعہ کئے گئے تلاشی آپریشن کے دوران ہوا۔

مارے گئے نکسلیوں کی ہوئی شناخت

پولیس حکام کے مطابق مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ہُنگا، لکھے، بھیمے اور نہال عرف راہل کے طور پر ہوئی ہے۔ نکسلی بھیمے، ہنگا اور لکھے پر پانچ پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ نہال عرف راہل پر 2 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ یہ انکاؤنٹر 26 جولائی کی شام کو ہوا، جب پولس کو علاقے میں نکسلیوں کی سرگرمیوں کے بارے میں قابل اعتماد اطلاع ملی۔

بیجاپور کے ایس پی جتیندر یادو نے کیا کہا؟

بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر یادو کے مطابق، ڈی آر جی بیجاپور ٹیم نے ضلع کے جنوب مغربی علاقے میں ماؤنواز کیڈروں کی سرگرمیوں کے بارے میں قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ اسی دوران نکسلیوں نے ڈی آر جی ٹیم پر گولی چلا دی۔ اس کے بعد کافی دیر تک پولس فورس اور نکسلیوں کے درمیان وقفے وقفے سے انکاؤنٹر ہوتا رہا۔

اس انکاؤنٹر میں ساؤتھ سب زونل بیورو کے چار نکسلی مارے گئے۔ موقع سے SLR، INSAS، .303 رائفل، BGL لانچر، سنگل شاٹ رائفل، بڑی مقدار میں گولہ بارود، گرینیڈ اور دیگر نکسلی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

2024 سے اب تک کل 425 نکسلی ہلاک

انسپکٹر جنرل آف پولیس بستر رینج سندرراج نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے چلائی جا رہی مہم کے تحت سال 2024 سے اب تک کل 425 کٹر نکسلی مارے جا چکے ہیں۔ بستر ڈویژن میں ممنوعہ اور غیر قانونی ماؤنواز تنظیم کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے شدید اور مسلسل آپریشن جاری ہے۔

سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند

انہوں نے کہا کہ مانسون کے مشکل حالات، ناقابل رسائی جنگلات اور خطرناک سڑکوں کے باوجود سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں اور وہ نکسلی تنظیم کے خلاف مسلسل فیصلہ کن پیش رفت کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

5 hours ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

5 hours ago