قومی

Supreme Court of India: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس آگسٹن جارج مسیح کی بنچ نے کہا اب ہائی کورٹ کے سبھی جج فُل پنشن کے حقدار

عدالت عظمیٰ نے پیر (19 مئی) کے روز اپنے ایک اہم فیصلے کے ذریعہ واضح کر دیا کہ ایڈیشنل ججوں سمیت ہائی کورٹ کے سبھی جج فُل پنشن اور ریٹائرمنٹ سے متعلق سہولتوں کے حقدار ہوں گے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کو پنشن کی شکل میں سالانہ 15 لاکھ روپے ملیں گے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس آگسٹن جارج مسیح کی بنچ کا کہنا ہے کہ پنشن دینے سے انکار کرنا آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت مساوات کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس لیے سبھی کو فُل پنشن دی جائے گی، چاہے ان کی تقرری کبھی بھی ہوئی ہو اور چاہے وہ ایڈیشنل جج کی شکل میں ریٹائر ہوئے ہوں یا بعد میں مستقل کیے گئے ہوں۔

ججوں کے درمیان تفریق کرنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی

بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ تقرری کے وقت کی بنیاد پر یا عہدہ کی بنیاد پر ججوں کے درمیان تفریق کرنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس گوئی نے اس تعلق سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے ایسے ایڈیشنل جج جو اب زندہ نہیں ہیں، ان کا کنبہ بھی مستقل ججوں کے کنبوں کے برابر پنشن اور ریٹائرمنٹ کی سہولتوں کے حقدار ہیں۔ اپنے فیصلے میں بنچ نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے آئین کے آرٹیکل 200 پر غور کیا جو ہائی کورٹ کے ریٹائر ججوں کو قابل ادا پنشن سے متعلق ہے۔

بنچ نے کہا کہ “ہمارا ماننا ہے ریٹائرمنٹ کے بعد ریٹائرمنٹ سے جڑے فائدے کے لیے (ہائی کورٹ کے) ججوں کے درمیان کسی بھی طرح کی تفریق آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس طرح ہم ہائی کورٹ کے سبھی ججوں کو، چاہے وہ کسی بھی وقت خدمات انجام دے رہے ہوں، فُل پنشن کا حقدار مانتے ہیں۔”

بنچ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ “یونین (بھارت) ایڈیشنل ججوں سمیت ہائی کورٹ کے سبھی ججوں کو ہر سال 13.50 لاکھ روپے کی فُل پنشن کی ادائیگی کرے گا۔” اس سے قبل ملک کی عدالت عظمیٰ نے ‘ضلع عدالت اور ہائی کورٹ میں خدمات کی مدت کو دھیان میں رکھتے ہوئے پنشن کی تنظیم نو سے متعلق’ سمیت کئی دیگر عرضیوں پر 28 جنوری کو فیصلہ مھفوظ رکھ لیا تھا۔ ہائی کورٹ کے ججوں کو پنشن کی ادائیگی میں کئی بنیادوں پر عدم مساوات کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس میں یہ بھی شامل تھا کہ ریٹائرمنٹ کے وقت جج مستقل جج تھے یا ایڈیشنل جج۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

5 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

6 hours ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

7 hours ago