قومی

Honorarium for Shikshamitras: یوگی کابینہ کا بڑا فیصلہ، شکشا متروں کے ماہانہ وظیفے میں دو گنا کا اضافہ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے اقدامات

لکھنؤ: اتر پردیش کی کابینہ نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں 22 اہم تجاویز کو منظوری دے دی۔ ان فیصلوں میں جہاں تعلیم کے شعبے سے وابستہ ملازمین کو بڑی راحت دی گئی ہے، وہیں ریاست میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کے لیے بھی بڑے قدم اٹھائے گئے ہیں۔ کابینہ نے شکشا متروں کے ماہانہ وظیفے کو 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کر دیا ہے۔ اسی طرح جز وقتی انسٹرکٹرز (انودیشکوں) کا وظیفہ بھی 9 ہزار سے بڑھا کر 17 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ یکم مئی سے نافذ ہوگا اور نئی رقم براہ راست مستحق افراد کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔ اس فیصلے کو طویل عرصے سے زیر التوا مطالبات کی تکمیل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں تعلیمی کارکنان کو فائدہ پہنچے گا۔

ایئرپورٹ طرز کے جدید بس اڈے

ریاست میں ٹرانسپورٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کابینہ نے پی پی پی (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) ماڈل کے تحت 49 نئے بس اڈوں کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ یہ بس اڈے ایئرپورٹ کی طرز پر جدید سہولیات سے لیس ہوں گے۔ اس منصوبے سے 52 اضلاع کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور مسافروں کو عالمی معیار کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں 23 بس اڈوں پر کام شروع کیا جا چکا ہے، جبکہ اب مزید 49 اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے۔

زمین کی فراہمی اور منصوبہ بندی

بس اڈوں کی تعمیر کے لیے مختلف اضلاع میں سرکاری زمین مختص کی جائے گی۔ ہاتھرس کے سکندراراؤ میں زراعت محکمہ کی 2 ہیکٹیئر زمین مفت فراہم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ بلند شہر کے ڈبائی اور بلرامپور کے تلسی پور میں بھی متعلقہ محکموں کی زمین منتقل کی جائے گی۔ یوپی حکومت کے ان فیصلوں کو ایک طرف تعلیم سے جڑے افراد کے لیے بڑی مالی راحت اور دوسری طرف ریاست کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کی سمت اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات آنے والے وقت میں ریاست کی ترقی اور عوامی سہولتوں میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

56 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

1 hour ago