قومی

Jammu Kashmir- Kupwara: جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو کیا ہلاک

جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ آپریشن میں اب تک دو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ فوج کا آپریشن اب بھی جاری ہے کیونکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا شبہ ہے۔ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز کو دراندازی کی کوشش کی اطلاع ملی۔ بھارتی فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں سرحد پار سے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پردہ فاش

 فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران وارسن کے علاقے برج تھور جنگلات میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش  کیا۔ سیکورٹی فورسز نے اے کے سیریز کی دو رائفلیں، چار راکٹ لانچر، گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ اور دیگر جنگی مواد برآمد کیا۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن سری نگر میں مقیم بھارتی فوج کی چنار کور کو موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا۔ علاقے میں چھپے دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

گڈر کے جنگل میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا تھا

 قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان کلگام ضلع کے گڈر جنگل میں تصادم ہوا تھا۔ اس کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے، جب کہ دو فوجی شہید ہوئے۔ مارے گئے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت شوپیاں کے رہنے والے امیر احمد ڈار کےطورپر
ہوئی تھح، جو لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور ستمبر 2023 سے سرگرم تھا۔ اسے پہلگام حملے کے بعد جاری کیے گئے 14 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

28 minutes ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

53 minutes ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

2 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

2 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

3 hours ago