ٹی وی انڈسٹری کے مقبول جوڑے ماہی وج اور جے بھانوشالی نے شادی کے 15 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کی اور واضح کیا کہ ان کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی تنازع یا منفی وجہ نہیں ہے۔ ماہی وج اور جے بھانوشالی نے کہا کہ ان کی اس کہانی میں کوئی ولن نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے مشترکہ بیان میں ماہی وج اور جے بھانوشالی نے لکھا کہ آج ہم زندگی کے اس سفر میں الگ ہونے کا فیصلہ کر رہے ہیں، لیکن ایک دوسرے کا ساتھ اور احترام برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسری اسی طرح عزت کررہیں گئے جیسے پہلے کرتےتھے، ایک دوسرے کا سپورٹ کرتے رہیں گے،اور ہمیشہ دوست رہے گے۔ اپنے بچوں تارا، خوشی اور راج ویر کے لیے وہ بہترین والدین اور بہترین دوست بنے رہیں گے اور بچوں کے لیے جو بھی ضروری ہوگا، وہ سب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ الگ الگ راستوں پر چلیں گے، لیکن اس فیصلے کے ساتھ کوئی منفی جذبات نہیں جڑے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے یہ سمجھیں کہ وہ ڈرامے کے بجائے سکون اور سمجھداری کو ترجیح دیتے ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کی عزت، حمایت اور دوستی کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور عوام سے بھی احترام اور محبت کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ جے بھانوشالی اور مائی وجے نے سال 2010 میں شادی کی تھی، جو کافی چرچا میں رہی۔ یہ جوڑا تین بچوں کا والدین ہے، جن میں خوشی اور راج ویر ان کے فوسٹر بچے ہیں، جبکہ سال 2019 میں بیٹی تارا کی پیدائش ہوئی۔ کافی عرصے سے ان کی علیحدگی کی خبریں گردش میں تھیں، جن پر اب دونوں نے خود مہر لگا دی ہے۔ مائی وجے اس وقت ٹی وی شو ’سحر ہونے کو ہے‘ میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ یہ جوڑا سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ ویڈیوز اور ریلز بھی شیئر کرتا رہتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…