نئی دہلی: ریلائنس ریٹیل کے جیو مارٹ نے ہندوستانی کرکٹ آئیکن مہندرسنگھ دھونی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈرمقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیو مارٹ نے اپنی تہوارمہم کا نام بدل کر ‘ جیو اتسو، سیلیبریشن آف انڈیا‘ رکھ دیا ہے۔ یہ تہوار مہم سیل 8 اکتوبر 2023 سے شروع ہوگی۔
مہندر سنگھ دھونی، جنہیں کرکٹ شائقین میں ماہی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے کہا ہندوستان اپنی متحرک ثقافت، شہریوں اور تہواروں کے لیے جانا جاتا ہے، جیو مارٹ کی ‘ جیو اتسو‘ مہم ہندوستان اور اس کے لوگوں کے جشن کی علامت ہے۔ میں جیو مارٹ سے وابستہ ہونے اور لاکھوں ہندوستانیوں کے خریداری کے سفر کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔
دھونی کا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خیرمقدم کرتے ہوئے، جیو مارٹ کے سی ای او سندیپ ورگنتی نے کہا، “ایم ایس دھونی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ایک بہترین انتخاب ہیں، ان کی شخصیت جیو مارٹ کی طرح قابل اعتبار ہے۔ دھونی نے قوم کو جشن منانے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں اور اب صارفین کو جیو مارٹ میں جشن منانے کا ایک اور موقع مل رہا ہے اور ‘شاپنگ‘ اس جشن کا ایک لازمی حصہ ہے۔
الیکٹرانکس سے لے کر فیشن اور خوبصورتی سے لے کر گھر کی سجاوٹ تک، جیو مارٹ پر لاکھوں مصنوعات دستیاب ہیں۔ جیو مارٹ پلیٹ فارم ریلائنس کی ملکیت والے برانڈز بشمول اربن لیڈر، ریلائنس ٹرینڈز، ریلائنس جیولز، ہیملیز کی مصنوعات کو پیش کرتا ہے۔
جیومارٹ کے ای کامرس پلیٹ فارم پر فی الحال 1000 سے زیادہ کاریگروں کی تقریباً 1.5 لاکھ مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں۔ مہم کی شوٹنگ کے ایک حصے کے طور پر، جیومارٹ کے سی ای او ورگنتی نے دھونی کو بہار کی کاریگر امبیکا دیوی کی بنائی ہوئی مدھوبنی پینٹنگ تحفے میں دی۔ دھونی 45 سیکنڈ کی فلم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…