مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جاری ٹیرف تنازعہ کے درمیان، ڈونلڈ ٹرمپ نے نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایم مودی کو اپنا اچھا دوست قرار دیا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اب اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کہیں یا نہ کہیں، وزیر اعظم نریندر مودی ایک عظیم لیڈر ہیں۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستان اپنی خارجہ پالیسی خود طے کرتا ہے اور کسی ملک کے دباؤ میں نہیں آتا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ فڑنویس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اپنے ایک حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں ہمیشہ نریندر مودی کا دوست رہوں گا، وہ ایک عظیم وزیر اعظم ہیں۔ لیکن اس وقت جو وہ کر رہے ہیں، وہ مجھے پسند نہیں ہے۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے ہندوستانی اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیرف لگا رکھا ہے اور ہندوستان کی روس سے تیل کی خریداری پر 25 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت ہند نے اسے غیر مناسب، غیر منصفانہ اور بلا وجہ قرار دیا ہے۔
ٹرمپ کے بیان پر سی ایم فڑنویس کا ردعمل
سی ایم فڑنویس نے کہا کہ ٹرمپ جو بھی کہیں، مودی جی عظیم ہیں۔ ساری دنیا کے لیڈر انہیں عظیم مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان مودی جی کا ہندوستان ہے جو اپنی خارجہ پالیسی خود طے کرتا ہے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا ’ترقی یافتہ بھارت‘ بننے کا سفر رکنے والا نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ فڑنویس نے گنیش وسرجن کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ ’ورشا‘ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے گنیش وسرجن کو روایتی اور پرامن طریقے سے منانے کی اپیل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…
فلم ساز سنجے گپتا کے اچانک انتقال کی خبر سے بالی ووڈ میں غم کی…
خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…
جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…
آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…
کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…