قومی

Maharashtra Politics: الیکشن سے پہلے کون سا مسئلہ بن گیا بی جے پی کے گلے کا کانٹا، جس کے لئے پی ایم مودی سے لے کر سی ایم شندے تک مانگ چکے ہیں معافی

Maharashtra Politics: مہاراشٹر میں کچھ ہی دنوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، لیکن اس سے پہلے سندھو درگ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کو ٹوٹنے پر شروع ہونے والا سیاسی ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی کے ریاستی صدر آشیش شیلار، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مجسمہ ٹوٹنے پر معافی مانگی ہے، لیکن اپوزیشن مسلسل حملہ آور نظر آ رہی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔

سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان مرکزی حکومت کی جانب سے پی ایم مودی نے معافی مانگ لی ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئی بڑے لیڈروں نے معافی مانگی ہے، وہیں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے معافی مانگنے پر حملہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا، “آج نریندر مودی مہاراشٹر کی عوام اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد چھترپتی شیواجی مہاراج سے معافی مانگنے پر مجبور ہوئے، لیکن یہ معافی نہیں، منافقت ہے۔ اگر پی ایم مودی واقعی قصوروار ہیں۔ اگر وہ معافی مانگ رہے ہیں تو انہیں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو ان کے عہدوں سے ہٹانا چاہئے اور ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے جو اس پراجکٹ میں ملوث تھے۔ مہاراشٹر اس توہین کو نہ بھولے گا اور نہ معاف کرے گا۔

ہم 100 بار پاؤں چھونے کو تیار: سی ایم ایکناتھ شندے

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاراشٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پالگھر میں ایک پروگرام میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے 76000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی وادھون بندرگاہ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ مجسمہ گرنے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ وہ 100 بار پاؤں چھونے کے لیے تیار ہیں۔

کس کو دیا گیا چھترپتی شیواجی کے مجسمہ کا ٹینڈر؟

چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی وزیر اعظم نریندر مودی نے آٹھ ماہ قبل بحریہ کے دن کے موقع پر سندھو درگ میں کی تھی۔ اس بارے میں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ مجسمہ کی تنصیب میں کہیں بڑا گھپلہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ مجسمہ بنانے کا ٹینڈر ایکناتھ شندے کے بیٹے کے دوست جئے دیپ آپٹے کو دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Kolkata Rape-Murder Case: بنگال میں نہیں تھم رہا ہے احتجاج، آج پھر سڑکوں پر اتریں گے ٹی ایم سی اور بی جے پی کے کارکن

شروع ہو گی جوتا مارو تحریک

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی نے بھی بڑا بیان دیا اور کہا کہ یکم ستمبر سے اپوزیشن حکومت کے خلاف جوتا مارو تحریک شروع کرے گی۔ اس تحریک کے تحت یکم ستمبر کو صبح 11 بجے گیٹ وے آف انڈیا پر واقع ہتاما چوک سے چھترپتی شیواجی کے مجسمے تک مارچ نکالا جائے گا، جس میں شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، نیشنل کانگریس پارٹی کے شرد پوار اور مہاراشٹرا کے کئی رہنما شامل ہیں۔ کانگریس صدر نانا پٹولے شرکت کریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پورے واقعہ کا مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات پر کیا اثر پڑتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

27 minutes ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

2 hours ago

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

3 hours ago