قومی

Maharashtra Politics: شیو سینا اور بی جے پی میں اختلافات کے آثار، وزیراعلیٰ کے بیٹے شری کانت شندے نے کی استعفیٰ کی پیشکش

Shiv Sena And BJP Conflict: مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر رسہ کشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسی ضمن میں ریاست کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور بی جے پی میں اختلافات کی خبریں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دراصل وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے۔ وہ کئی مسئلوں کو لے کر ناراض بتائے جا رہے ہیں۔

جمعرات (08 جون) کو ڈومبولی میں بی جے پی عہدیداران کی ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں شیو سینا کو بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا، جس سے شری کانت شندے ناراض بتائے جا رہے ہیں۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

دراصل ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں بی جے پی کے عہدیداران نندو جوشی پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس سے متعلق نندو جوشی اور کئی کارکنان کا الزام ہے کہ ڈومبولی مانپاڈا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کے پیچھے شیو سینا کا ہاتھ ہے۔

وہیں بدھ کے روز ڈومبولی میں ریاست کے وزیررویندر چوہان کی قیادت میں بی جے پی عہدیداران کی میٹنگ ہوئی، جس میں شیو سینا کو الگ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دوسری وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ بی جے پی نے جمعرات کو لوک سبھا الیکشن کی 48 سیٹوں کے لئے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

 مہاراشٹر میں بی جے پی نے جمعرات (08 جون) کو ریاست کی 48 لوک سبھا سیٹوں کے لئے انتخابی انچارج کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس سے متعلق ریاستی بی جے پی صدر چندرشیکھر باؤنکلے نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیو سینا کے ساتھ اتحاد میں ان کے اور نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں الیکشن لڑا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن سیٹوں پر شیو سینا الیکشن لڑے گی، وہاں بی جے پی انتخابی انچارج شیو سینا امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر امت شاہ 10 جون کو وسطی مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ایک ریلی کو خطاب کریں گے اور پارٹی ریاست میں مودی کی ریلی کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

30 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago