بھارت ایکسپریس اردو۔
ابوعاصم اعظمی کی معطلی کے بعد بھی ادھو ٹھاکرے اور دیویندر فڑنویس حملہ آور ہیں۔
مغل حکمراں اورنگ زیب کی تعریف کرنے پرمہاراشٹراسمبلی سے معطل کئے گئے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کو’’صد فیصد‘‘ جیل میں ڈالا جائے گا۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے یہ بڑا بیان دیا ہے۔ برسراقتدار جماعت کے اراکین نے کہا کہ اورنگ زیب کی تعریف مراٹھا راجا چھترپتی شیواجی مہاراج اور ان کے بہادر بیٹے چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی توہین ہے۔ برسراقتدارجماعت کے ساتھ اپوزیشن الائنس کی پارٹیوں نے بھی سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی کے بیان پر سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے وارننگ دی ہے کہ جو بھی چھترپتی شیواجی اورچھترپتی سنبھاجی کی توہین کرے گا، اسے بخشا نہیں جائے گا۔ دیویندر فڑنویس نے چنندہ طریقے سے نقطہ نظررکھنے کے لئے اپوزیشن پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھترپتی شیواجی کے بارے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رکن اسمبلی جتیندراوہاڈ اورسابق وزیراعظم جواہرلال نہروکے ذریعہ کئے گئے تبصروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
شیوسینا یوبی ٹی نے کیا تھا جیل بھیجنے کا مطالبہ
مہاراشٹرمیں بجٹ سیشن چل رہا ہے اورسیشن کے ختم ہونے تک اسمبلی سے معطل کئے گئے ابوعاصم اعظمی نے خود پرکی گئی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں متنازعہ تبصرہ واپس لینے کے بعد سزا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کا بجٹ سیشن 26 مارچ کو ختم ہوگا۔ جب قانون سازکونسل میں قائد حزب اختلاف اورشیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن امبا داس دانوے نے دیویندرفڑنویس سے پوچھا کہ ابو عاصم اعظمی کوان کے ریمارکس کے لئے جیل کیوں نہیں بھیجا گیا، تووزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی، ممبئی کے مانکھرد-شیواجی نگرکے رکن اسمبلی کو”سوفیصد” جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
ادھو ٹھاکرے نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
ساتھ ہی شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدراورقانون سازکونسل کے رکن (ایم ایل سی) ادھو ٹھاکرے نے بھی کہا کہ کسی کو قومی ہیروزکے خلاف بولنے کی ہمت نہیں کرنی چاہئے اوریہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قومی ہیروزکے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ادھوٹھاکرے نے مطالبہ کیا اورکہا کہ ابوعاصم اعظمی کومستقل طورپر(اسمبلی سے) معطل کردیا جائے۔
میں نے کسی کے بارے میں غلط نہیں کہا: ابوعاصم اعظمی
ابوعاصم اعظمی نے ویڈیوجاری کرتے ہوئے کہا، ”میں نے اسمبلی کے اندرتوکچھ کہا ہی نہیں، باہربھی میں نے کسی عظیم شخص کے بارے میں توہین آمیزبات نہیں کی۔ کسی کے بارے میں غلط نہیں کہا۔ تو پھرمجھے کیوں معطل کردیا گیا۔ باہربھی میں نے اورنگ زیب کے بارے میں وہی کہا، جومؤرخین نے لکھا ہے، باقی تومیں نے کچھ کہا ہی نہیں، مجھے افسوس ہے کہ اس کے باوجود بھی مجھے معطل کردیا، یہ نا انصافی ہے۔“
بھارت ایکسپریس اردو۔
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…