بھارت ایکسپریس-
مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے جمعہ (7 جولائی) کو کہا کہ انہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شیو سینا کے آئین کی ایک کاپی ملی ہے اور وزیراعلی ایکناتھ شندے سمیت شیوسینا کے 16 ایم ایل ایز کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر جلد ہی سماعت شروع ہوگی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے شیوسینا کے آئین کی کاپی مانگی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دفتر کو یہ گزشتہ ہفتے موصول ہوا تھا۔ انہوں نے کہااب ہم سماعت شروع کریں گے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ عمل کب شروع ہوگا، نارویکر نے جواب دیاکہ جلد ہی اس معاملہ پر پیش رفت ہوگی۔ ادھر شیو سینا (یو بی ٹی) نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں اسپیکر کو نااہلی کی درخواستوں کی سماعت میں تیزی لانے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔ غیر منقسم شیو سینا کے چیف وہپ کے طور پررکن اسمبلی سنیل پربھو نے گزشتہ سال شندے اور دیگر 15 ایم ایل ایز کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی جب انہوں نے (16 ایم ایل اے) نے بغاوت کرکے جون 2022 میں نئی حکومت بنانے کے لیے بی جے پی سے ہاتھ ملایا تھا۔ .
شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی جانب سے اس مہینے سپریم کورٹ میں دعویٰ کیا کہ نارویکر جان بوجھ کر سماعت میں تاخیر کر رہے ہیں، جب کہ سپریم کورٹ نے اپنے 11 مئی کے فیصلے میں اسپیکر سے درخواستوں پر غور کرنے کو کہا تھا۔ مناسب وقت فیصلہ کرنے کے لیے کہا گیا۔ سپریم کورٹ نے 11 مئی کو فیصلہ سنایا کہ ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر برقرار رہیں گے۔ عدالت نے کہا کہ وہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کو بحال نہیں کر سکتی کیونکہ شیو سینا لیڈر نے شندے کی بغاوت کے بعد فلور ٹیسٹ کا سامنا کیے بغیر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ ریاستی اسمبلی کا مانسون اجلاس 17 جولائی سے شروع ہوگا۔
بھارت ایکسپریس-
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…