قومی

Ajit Pawar meets Uncle Sharad Pawar: چچا کے گھر بھتیجے کی واپسی، کابینہ توسیع کے بعد شرد پوار کے گھر کیوں پہنچ گئے اجیت پوار؟

مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی پھوٹ کے بعد نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے پہلی بار اپنے چچا شرد پوارسے ملاقات کی۔ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار جمعہ کی رات این سی پی سربراہ شرد پوارسے ان کی رہائش گاہ سلور اوک ملاقات کرنے پہنچے۔ یہ بتانا بھی دلچسپ ہوگا کہ شرد پوار اور اجیت پوار کی ملاقات کابینہ کی توسیع کرنے کے ہی گھنٹوں بعد ہوئی۔

دراصل، شرد پوارکی الیہ پرتبھا پوارکی طبعیت خراب ہے۔ انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں جمعہ کے روز پرتبھا پوار کی سرجری ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ خبروں کے مطابق، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اپنی چاچی کی طبیعت کی خیریت معلوم کرنے پہنچے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اجیت پوار کے ان کے چاچی کے ساتھ تعلقات کافی خوشگوار رہے ہیں۔

باغی چھگن بھجبل نے بھی ظاہر کی تشویش

اس سے قبل اجیت پوار خیمے کے چھگن بھجبل نے پرتبھا پوار کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور پارٹی کے کارکنان سے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کرنے کی اپیل بھی کروں گا۔ این سی پی لیڈران کے درمیان کاکی کے نام سے جانی جانے والی پرتبھا پوارپارٹی میں ایک ماں کی حیثیت سے موجود رہتی ہیں۔ حالانکہ انہیں سیاست میں کبھی سرگرم نہیں دیکھا گیا ہے۔

اجیت پوار کا اچانک اپنے چچا شرد پوارکے گھرجانے کی تصویر بھلے صاف نہیں ہے، لیکن اس کے سیاسی حلقوں میں الگ الگ مطلب نکالے جا رہے ہیں۔ اجیت پوار2 جولائی کو اپنے چچا شرد پوارکی این سی پی چھوڑکر18 اراکین اسمبلی کے ساتھ شندے گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔

اجیت پوار کو ملا وزارت خزانہ

جمعہ کے روزاین سی پی کے 9 وزراء کے محکموں کی تقسیم کی گئی۔ اس کابینی توسیع میں این سی پی کی جھولی میں کل 7 وزارت خزانہ، اسکیم، کوآپریٹیو، زراعت، خوراک ورسد وفراہمی، خواتین واطفال، راحت اور بازآباد کاری اورمیڈیکل ایجوکیشن کی وزارت آئی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے خود کے لئے خزانہ اورمحکمہ اسکیم رکھا ہے۔ وہیں چھگن بھجبل کو خوراک ورسد اور فراہمی محکمہ سونپا گیا ہے۔ مہاراشٹر کی سیاست میں محکمہ اسکیم کافی اہم وزارت مانا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

45 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago